ماں باپ کیساتھ نیکی صدیقہ طاھرہ کے کلام میں (۲)

Mon, 11/21/2022 - 10:10

ماں باپ کیساتھ نیکی صدیقہ طاھرہ کے کلام میں (۲)

اس ایت کریمہ میں والدین کیساتھ احسان کا تذکرہ مطلق اور عام ہے اور ہر طرح کی نیکی کو شامل ہے نیز اس میں والدین کے سلسلہ میں بھی گفتگو ہوئی ہے ، کسی بھی ایت اور روایت میں اس بات کی قید نہیں کی گئی ہے کہ والدین اگر مسلمان ہوں تو ان کا احترام کرو اور اگر غیر مسلم ہوں تو ان کا احترام نہ کرو ، ان کے حق میں نیکی انجام نہ دو ، بلکہ ایت کا اطلاق اس بات کا بیانگر ہے کہ جس طرح مسلمان اور مومن ماں باپ کا احترام ، بچے پر واجب ہے اسی طرح کافر ماں باپ کا احترام بھی بچے پر واجب ہے کیوں کہ ماں باپ بچے پر زندگی و حیات یعنی انہیں وجود میں لانے اور پیدا کرنے کا حق رکھتے ہیں لہذا خداوند متعال نے مشرک اور کافر ماں باپ کو بھی بچوں پر حق دیا ہے اور ان کے حق میں نیکی واجب قرار دی ہے البتہ اگر ماں باپ مسلمان ہیں تو ان کا حق دو برابر ہوجاتا ہے اور اگر شیعہ ہوں تو ان کا حق مزید بڑھ جاتا ہے ، ماں باپ کو نہ فقط حق حیات حاصل ہے بلکہ انہیں حیات کی بقا کا بھی حق حاصل ہے کیوں کہ اگر ماں اور باپ نہ ہوتے تو انسان وجود ہی میں نہ آتا اور پھر وجود میں آنے کے بعد ماں باپ کی مدد کے بغیر زندگی نہیں بسر کرسکتا تھا ، البتہ یہ بات کسی کے ذھن میں نہ آئے اور یہ سوال اس ذھن میں نہ اٹھے کہ خداوند متعال نے انسانوں کو پیدا کیا ہے لہذا خداوند متعال کو حق حیات حاصل ہے ماں اور باپ کو نہیں ؟؟ یقینا ایسا ہی مگر ان دنوں میں فرق اور فاصلہ نہیں ہے بلکہ دونوں ایک دوسرے کے طول میں ہیں کیوں کہ خداوند متعال نے یہ ارادہ کیا ہے کہ دنیا اسباب و علل کی بنیادوں پر چلے لہذا یہ کہا جاسکتا ہے کہ والدین یعنی ماں باپ بچوں کو وجود میں لانے کا وسیلہ اور سبب ہیں کہ اگر وہ نہ ہوتے تو انسان پیدا ہی نہیں ہوتا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

نصرتی ، حسن علی ، سایت شمیم یاس ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 21