صاحب تفسیر المیزان علامہ طباطبائی (۲)

Mon, 11/14/2022 - 15:05

علامہ سید محمد حسین طباطبائی نے نجف اشرف میں سید ابوالقاسم موسوی خوانساری سے علم حساب (میتھ میٹیکس) کی تعلیم حاصل کی اور ۱۰ سال کی مدت تک محمد حسین نائینی اور محمد حسین غروی اصفهانی کے پاس درس فقہ و اصول کی تعلیم لی نیز سید حسین باد کوبہ ‌ای سے فلسفہ حکیم متألہ پڑھا ، معارف الهیہ ، اخلاق اور فقہ الحدیث کو سید علی قاضی طباطبائی کے پاس پڑھا اور سلوک و مجاهدات نفسانیہ و ریاضات شرعیہ کی تعلیم بھی اپ سے ہی لی ۔

محمود امجد نقل کرتے ہیں کہ سید علی قاضی کا نام کے سننے کے بعد علامہ سید محمد حسین طباطبائی کی حالت کچھ عجیب سی ہوگئی تھی ۔

سید احمد قاضی علامہ طباطبائی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ علامہ طباطبائی نے نجف اشرف پہنچنے کے بعد حرم امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا رخ کیا اور اپ سے مدد مانگی ، اس کے بعد سید علی قاضی طباطبائی اپ پاس کے ائے اور ان سے کہا کہ اپ نے امام علی علیہ السلام سے توسل کیا تھا اور انہوں نے مجھے اپ کے پاس بھیجا ہے ، اج کے بعد ھفتے میں دو نشست اپ کے ساتھ رہے گی اور انہوں نے اسی نشست میں کہا کہ اپنے اخلاص کو زیادہ کریئے اور خدا کے لئے درس پڑھئے نیز زبان کی بھی مراقب کریئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

علامہ طباطبائی کا مختصر زندگی نامہ

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67