اربعین اور مراجع کے بیانات

Mon, 09/12/2022 - 09:02

قبر امام حسین علیہ السلام کے سب سے پہلے زائر صحابی رسول جابر ابن عبد اللہ انصاری کو اربعین کے کربلا پہنچے ہوئے ۱۳۷۳ سال گزر چکے ہیں ۔

اس برسوں میں علمائے کرام ، مراجع عظام اور اولیاء الھی نے اربعین کے دن حضرت سید الشھداء علیہ السلام کی زیارت کا خاص اھتمام کیا ، خود کربلائے معلی تک پیدل گئے اور شیعوں کو ہمیشہ اس عمل کی تاکید فرمائی ۔

آداب اربعین میرزا جواد آقا ملکی تبریزی کی نگاہ میں

میرزا جواد آقا ملکی تبریزی کہ جو بارہا پا پیادہ نجف اشرف سے کربلائے معلی تشریف لے گئے ، اس عظیم دن کے سلسلہ میں یوں فرماتے ہیں کہ : « خود کو شیطانی حربوں سے دور رکھنے والے پر لازم ہے کہ وہ بیس صفر یعنی امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے دن ، مجلس وماتم کرے ، غم و اندوہ کے عالم میں رہے اور پوری زندگی میں ایک بار ہی سہی قبر حضرت سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کی کوشش کرے ، روایت میں مومن کی پانچ نشانیوں اور علامتوں میں ۵۱ رکعت نماز ، داہنے میں ہاتھ میں انگشتر ، مٹی پر پیشانی رکھنا ، نماز میں بلند اواز میں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ‏ کہنا اور اربعین کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو شمار کیا گیا ہے » ۔ (۱)

اربعین پیدل مارچ میں آیت ‌الله مکارم شیرازی کا دلچسپ واقعہ

آیت‌ الله ناصر مکارم شیرازی کہ جو تعلیم علم دین کی غرض سے سن ۱۳۶۹ سے لیکر ۱۳۷۰ هجری قمری تک نجف اشرف میں مقیم تھے ، اپ شط فرات کے راستے سے کہ جو نجف سے کربلا کے موجودہ راستہ سے تقریبا ۲۰  کیلومیٹر طولانی راستہ ہے ، دو بار پیدل پا برھنہ نجف اشرف سے کربلائے معلی حضرت ابا عبد الله الحسین علیہ السلام کی زیارت کو تشریف لے گئے ، اپ نے ایک سفر میں پیش انے والے واقعہ کی جانب اشارہ کیا کہ جب ہم ایک موکب (مہمان خانہ) تک پہنچے تو اس موکب کے ذمہ دار نے ہمیں دعوت دی کہ ان کا مہمان بن جاوں اور وہاں ارام کروں ، ہم نے اس سے عرض کیا کہ اج چونکہ بہت کم پیدل چلا ہوں قیام کا ارادہ نہیں ہے لیکن میزبان کے اصرار اور ہماری جانب سے منع کئے جانے پر وہ کافی کبیدہ خاطر ہوئے اور ناگہاں چاقو نکال لیا کہ کافی دنوں سے کوئی بھی میرا مہمان نہیں بنا ہے اپ حتما میرے مہمان ہوں ، زائر امام حسین کا مہمان بننا اہل عراق کے نزدیک اتنی زیادہ اھمیت کا حامل ہے مگر جب ہم نے انہیں سمجھایا اور کہا کہ ان کی طرف سے نائب الزیارہ ہوں گا تب ہمیں جانے کی اجازت دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:

۱: ترجمۃ المراقبات، کریم فیضی، ص ۸۵ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 75