امام حسین پر انسو بہانے کی جزا بہشت ہے

Sun, 09/11/2022 - 04:13

مسمع بن عبد الملک کا بیان ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک حدیث میں فرمایا : عَنْ مِسْمَعِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ قَالَ لِی أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ع فِی حَدِیثٍ أَ مَا تَذْکُرُ مَا صُنِعَ بِهِ یَعْنِی بِالْحُسَیْنِ ع قُلْتُ‏ بَلَى قَالَ أَ تَجْزَعُ قُلْتُ إِی وَ اللَّهِ وَ أَسْتَعْبِرُ بِذَلِکَ حَتَّى یَرَى أَهْلِی أَثَرَ ذَلِکَ عَلَیَّ فَأَمْتَنِعُ مِنَ الطَّعَامِ حَتَّى یَسْتَبِینَ ذَلِکَ فِی وَجْهِی فَقَالَ رَحِمَ اللَّهُ دَمْعَتَکَ أَمَا إِنَّکَ مِنَ الَّذِینَ یُعَدُّونَ مِنْ أَهْلِ الْجَزَعِ لَنَا وَ الَّذِینَ یَفْرَحُونَ لِفَرَحِنَا وَ یَحْزَنُونَ لِحُزْنِنَا أَمَا إِنَّکَ سَتَرَى عِنْدَ مَوْتِکَ حُضُورَ آبَائِی لَکَ وَ وَصِیَّتَهُمْ مَلَکَ الْمَوْتِ بِکَ وَ مَا یَلْقَوْنَکَ بِهِ مِنَ الْبِشَارَةِ أَفْضَلُ وَ لَمَلَکُ الْمَوْتِ أَرَقُّ عَلَیْکَ وَ أَشَدُّ رَحْمَةً لَکَ مِنَ الْأُمِّ الشَّفِیقَةِ عَلَى وَلَدِهَا إِلَى أَنْ قَالَ مَا بَکَى أَحَدٌ رَحْمَةً لَنَا وَ لِمَا لَقِینَا إِلَّا رَحِمَهُ اللَّهُ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ الدَّمْعَةُ مِنْ عَیْنِهِ فَإِذَا سَالَ دُمُوعُهُ عَلَى خَدِّهِ فَلَوْ أَنَّ قَطْرَةً مِنْ دُمُوعِهِ سَقَطَتْ فِی جَهَنَّمَ لَأَطْفَأَتْ حَرَّهَا حَتَّى لَا یُوجَدَ لَهَا حَرٌّ وَ ذَکَرَ حَدِیثاً طَوِیلًا یَتَضَمَّنُ ثَوَاباً جَزِیلًا یَقُولُ فِیهِ وَ مَا مِنْ عَیْنٍ بَکَتْ لَنَا إِلَّا نُعِّمَتْ بِالنَّظَرِ إِلَى الْکَوْثَرِ وَ سُقِیَتْ مِنْهُ مَعَ مَنْ أَحَبَّنا

مسمع بن عبدالملک کا بیان ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک حدیث میں فرمایا : کیا تم امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو یاد کرتے ہو تو انہوں نے کہا کہ جی ! پھر امام علیہ السلام نے انہیں مخاطب کرے کے سوال کیا : کیا بے تابی بھی کرتے ہو اور روتے بھی ہو ؟ تو انہوں نے کہا  جی ہاں خدا کی قسم اس کی وجہ سے انسو بہاتا ہوں ، گریہ کرتا ہوں ، کھانے اور پینے سے ہاتھ کھینچ لیتا ہوں ، میرے اہل خانہ میرے چہرے پر بہتے انسووں کے قطرات کو دیکھتے ہیں ۔ پھر حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : خداوند متعال تم پر رحمت نازل کرے یقینا تم ہم اہل بیت کی مصیبتوں پر انسو بہانے والوں میں سے ہو یعنی ان لوگوں میں سے جو ہمارے خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور ہمارے غم میں غمزدہ ۔ یقینا تم موت کے وقت ہمارے اباء و اجداد کا دیدار کرو گے اور ملک الموت کو کی ہوئی سفارش کا احساس کرو گے ،  اور تمہیں جو اس عمل کی جزا ملے گی وہ کہیں بہتر اور افضل ہے ، کوئی بھی ہم پر انسو نہیں بہاتا مگر خداوند متعال اس کے انسووں کے بہنے سے پہلے جہنم کی اگ خاموش کردیتا ہے اور کوئی بھی ایسی انکھ نہیں ہے مگر یہ کہ وہ حوض کوثر سے بہرہ مند ہوگی اور ہمارے شیعوں اور محبوں کے ساتھ سیراب ہوگی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: حر عاملی، وسائل الشیعه ، ج 14 ، ص 508 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 73