انفرادی اور اجتماعی دعا

Tue, 08/23/2022 - 07:56

حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام نے فرمایا:

عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ عُبَيْدِ اَللَّهِ بْنِ عَبْدِ اَللَّهِ اَلْوَاسِطِيِّ عَنْ دُرُسْتَ بْنِ أَبِي مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي خَالِدٍ قَالَ قَالَ أَبُو عَبْدِ اَللَّهِ عَلَيْهِ اَلسَّلاَمُ : مَا مِنْ رَهْطٍ أَرْبَعِينَ رَجُلاً اِجْتَمَعُوا فَدَعَوُا اَللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ فِي أَمْرٍ إِلاَّ اِسْتَجَابَ اَللَّهُ لَهُمْ فَإِنْ لَمْ يَكُونُوا أَرْبَعِينَ فَأَرْبَعَةٌ يَدْعُونَ اَللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ عَشْرَ مَرَّاتٍ إِلاَّ اِسْتَجَابَ اَللَّهُ لَهُمْ فَإِنْ لَمْ يَكُونُوا أَرْبَعَةً فَوَاحِدٌ يَدْعُو اَللَّهَ أَرْبَعِينَ مَرَّةً فَيَسْتَجِيبُ اَللَّهُ اَلْعَزِيزُ اَلْجَبَّارُ لَهُ  ۔ (۱)

اگر چالیس ادمی ایک ساتھ کسی چیز کے سلسلہ میں دعا کریں تو خداوند عزوجل ان کی دعا کو ضرور قبول کرے گا اور اگر چالیس لوگ نہ ہوں مگر چار لوگ ایک ساتھ دس دس بار کسی چیز کے سلسلہ میں دعا کریں خداوند متعال ان کی دعا مستجاب کرے گا ، اور اگر چار لوگ بھی نہ ہوں بلکہ ایک ادمی ہو اور وہ چالیس مرتبہ خدا سے کسی چیز کے سلسلہ میں دعا کرے تو اس کی دعا مستجاب ہوگی ۔

ایک دوسری روایت میں امام جعفر صادق عليہ السلام سے منقول ہے : عَنْ أبي عَبْدِ اللّه عليه السلام قالَ: كانَ أبى إذا حَـزَنَهُ أمْـرٌ جَمَعَ النِّساءَ وَ الصِّبْيانَ ثُمَّ دَعا وَ أمَّنُوا ۔ (۲)

جب بھی میرے والد یعنی امام محمد باقر علیہ السلام کسی بات پرغمگین ہوتے یعنی کسی پریشانی میں مبتلا ہوتے تو عورتوں اور بچوں کو اکٹھا کر کے دعا فرماتے اور وہ لوگ آمین کہتے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱: کلینی ، اصول کافی ،  جلد۲ ،  صفحه ۴۸۷  ۔

۲: کلینی ، اصول کافی ،  جلد۲ ،  صفحه ۴۸۷  ۔

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 98