نصرت امام حسین کیلئے نہ پہنچنے پر افسوس

Mon, 08/15/2022 - 20:41

کبھی انسان عزیزوں اور اقرباء کے کھو دینے پر گریہ کرتا ہے اور انسو بہاتا ہے جسے ماں باپ کی موت ، استاد کی موت پر انسان کی انکھوں سے انسو ٹپک پڑتے ہیں ، ماہ مبارک رمضان کی عظیم دعا، دعائے افتتاح میں امام زمانہ کے مخصوص نائب محمد ابن عثمان سے نقل ہے کہ امام علیہ السلام، خداوند متعال سے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ الہ و سلم کی موت کا گلہ و شکوہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں : «اللَّهُمَّ إنَّا نَشکُو إلَيْکَ غَيْبَهَ نَبِيِّنا»[11] خداوندا ! ہم تجھ سے اس بات کا شکوہ کرتے ہیں کہ پیغمبر(ص) کیوں ہمارے درمیان نہیں ہیں تاکہ ہم ان سے استفادہ کرسکیں ! یا دعائے ندبہ میں ارشاد ہے «مَتي تَرانا وَنَراک» کب ہمیں اپ کا دیدار نصیب ہوگا اور اپ ہمیں دیکھیں گے ؟

بارہا اور بارہا ایسا ہوا ہے کہ کبھی شادی جیسی اہم خوشی کے موقع پر ہماری انکھوں سے اشک اور انسوں کے قطرات چھلک پڑتے ہیں ، شادی کی بھری بزم میں جب ماں باپ یا اپنے کسی بہت قریبی پر نگاہ نہ پڑے تو خود بخود انکھوں سے انسو بہنے لگتے ہیں اگر اس موقع پر کوئی سوال کرے یا کہدے کہ یہ تو خوشی کا موقع ہے مجلس غم تو نہیں ہے ؟ نہایت ہی سنجیدگی کے ساتھ مختصر سا جواب ملتا ہے کہ دل چاہ رہا تھا ایسے موقع پر میرے ماں باپ یا وہ قریبی افراد ہوتے مگر نہیں ہیں ، یہ انسو اپنے عزیزوں کو کھو دینے کا انسو ہے ۔

روایتیں اور مورخین اس بات کی بیانگر ہیں کہ جس وقت مرسل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اس دنیا سے تشریف لے گئے تو حضرت اميرالمؤمنين نے کافی گریہ کیا اور فرمایا : « يا رَسُولَ الله لَقَدِ انْقَطَعَ بِمَوْتِکَ ما لَمْ يَنْقَطِعْ بِمَوْتِ غَيْرِک»[12] اے رسول اللہ (ص) اپ کے انتقال پر انسو بہا رہا ہوں کہ وحی کا سلسلہ ختم ہوگیا ، اب قران نازل نہیں ہوگا چونکہ کہ پیغمبر کی موت پر نزول قران کا سلسلہ ختم ہوگیا ، جو چیز اپ کی موت سے بند ہوگئی وہ وحی الھی ہے چونکہ امام پر وحی نازل نہیں ہوتی البتہ ممکن ہے فرشتوں سے محو گفتگو ہو مگر وحی فقط اور فقط پیغمبر خدا پر ہی اتی ہے ۔

کبھی انسان کی انکھوں سے انسو اس لئے بہ نے لگتا ہے کہ وہ کربلا میں کیوں نہ تھا ، عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام کی رکاب میں لڑنے اور اپ کی حفاظت کے لئے کیوں نہ تھا ، امام حسین علیہ السلام کی صدائے «هَل مِنْ ناصر ینصرنا» پر لبیک کہنے کو وہاں کیوں نہ تھا ، بہت سارے لوگوں کے دلوں میں یہ تمنا تھی ۔

لہذا کبھی لوگ اپنے درمیان میں امام حسین علیہ السلام کے نہ ہونے ، خود کو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ نہ ہونے ، عاشور کے دن کربلا میں نہ ہونے ، اپ کے شھید کردیئے جانے یا امام زمان (عج) کو اپنے بیچ نہ ہونے پر گریہ کرتے ہیں ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 78