محبت امام علی؛ ایک شبھہ کا جواب

Wed, 07/06/2022 - 07:15

شیطان کو ایمان اور محبت امام علی کا وہم

امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی محبت ، وہ اکسیر حیات اور زندگی کی امرت ہے جسے ہر کوئی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ شیطان بھی چاہتا ہے کہ اسے امام علی (ع) کی محبت کا اکسیر اور امرت مل جائے مگر یہ محبت ہر دل میں جگہ نہیں بنا سکتی بلکہ فقط زبانی لقلقہ اور جھوٹا دعوا ہے ۔

بعض افراد من گڑھت اور  جھوٹی روایتوں کی بنیاد پر شیعوں کو ایسے امام کا چاہنے والا اور شیعہ جانتے ہیں کہ جنہیں بظاھر شیطان بہت پسند کرتا ہے اور ان کی محبت کا دم بھرتا ہے ، وہ اس طرح شیعوں کو اس بات کا طعنہ دیتے ہیں ، اس بات غافل کہ اس طرح کی روایتیں نہ فقط ان کی باتوں کی تصدیق نہیں کرتیں بلکہ امام علی (ع) کی عظمت و بلندی کو بیان کرتی ہیں ۔

روایت میں یوں ایا ہے کہ شیطان بظاھر اس کوشش میں ہے کہ خداوند متعال اسے بخش دے مگر رسول خدا (ص) نے اس سلسلہ میں فرمایا کہ « یہ کوشش بیہوده ہے » پھر شیطان امام علی (ع) سے روبرو ہوا اور اس نے امام علی (ع) کے پنجے سے خود کو نجات پانے کے لئے یوں کہا کہ « إِنِّي لَأُحِبُّكَ‏ جِدّاً وَ مَا أَبْغَضَكَ أَحَدٌ إِلَّا شَرِكْتُ أَبَاهُ فِي أُمِّهِ فَصَارَ وَلَدَ الزِّنَاء » ؛ [1] حقیقتا میں اپ سے محبت کرتا ہوں اور کسی کو بھی اپ کا دشمن نہیں بنایا مگر وہ لوگ جن کے ماں اور باپ کی ھمبستری میں شریک ہوا اور وہ بچے زنا زادہ ہوگئے ۔

اگر چہ یہ روایت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب سے شیطان کی جھوٹی محبت کو اشارہ کرتی ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو اس میں کچھ نکات پوشید ہیں :

ایک: سند کے اعتبار سے یہ روایت ضعیف ہے کیوں کہ اس روایت کی سند میں موجود افراد مجھول اور ضعیف ہیں اور اہل رجال نے ان میں سے کسی ایک بھی تائید نہیں کی ہے ۔ [2]

دو : یہ روایت ، قران کریم کی ایات اور بہت ساری روایات کے برخلاف اور اس کے مقابل ہے کیوں کہ ان روایتوں میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ اہل بیت علیھم السلام کی محبت پچھلے انبیاء اور امت کی نجات کا وسیلہ ہے خصوصا امام علی (ع) کی ولایت اور محبت ، جبکہ شیطان نے ہمیشہ اپ کی ولایت کا مقابلہ کیا ہے اور برسرپیکار رہا ہے ۔ [3] اسی بنیاد امام محمد باقر علیه ‌السلام نے فرمایا : « آمَنَ الْمَلْعُونُ‏ بِلِسَانِهِ‏ وَ كَفَرَ بِقَلْبِه‏ » ؛ [4] شیطان زبان سے ایمان کا دعویدار ہے مگر دل سے کافر و بے ایمان  ہے ۔

تین: اگر روایت کی سند صحیح بھی مان لی جائے تو بھی یہ روایت امام علی (ع) کی عظمت و بلندی کو بیان کرتی ہے کہ حتی شیطان بھی اپ کا محب بنا چاہتا ہے ۔

چار: روایت پر غور کرنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ شیطان منافق ہے اور امام علی (ع) سے اسے کوئی محبت نہیں ہے کیوں کہ اگر اس کے دل میں حضرت (ع) کی محبت ہوتی تو ھرگز دوسروں کو حضرت کا دشمن نہ بناتا ۔

یقینا امام علی علیہ السلام کی محبت اور اپ کی ولایت انسانوں کی نجات کا وسیلہ اور دنیا و اخرت کے امرت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

[1[ ۔ عیون اخبار الرضا علیه‌السلام، ج2، ص72.

[2[ ۔ نرم‌افزار نور، اسناد شیخ صدوق، بخش اسناد.

[3[ ۔ تفسیر عیاشی، ج2، ص9.

[4[ ۔ مناقب، ابن شهرآشوب، ج2، ص252.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 71