سیاسی میدان میں اپنی قوت کو منوائے والی ملت طاقتور اور سر بلند ہے

Sun, 06/26/2022 - 09:26
ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم حجت الاسلام والمسلمین مقصود علی ڈومکی نے آج شکارپور میں انتخابات کے موقع پر خیمے کے نشان پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے تنظیمی ساتھیوں کے انتخابی کیمپس کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برائے کونسلر زوار حضوربخش منگی زوار کامران علی دل زوار حب علی مہر مقصود احمد کھوہارو کے انتخابی کیمپس پہنچ کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی جدوجہد و بہادری کو سلام پیش کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈومکی نے کہا : سیاسی میدان میں حسینیت کا پرچم لے کر قوم و ملت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہمارے تنظیمیں دوستوں نے ثابت کردیا کہ وہ ہر دباؤ اور پریشر کو نظر انداز کر کے خیمے کے نشان پر ملت کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا : وہی ملت طاقتور اور سر بلند ہوتی ہے جو سیاسی میدان میں اپنی قوت کو منوائے پاکستان کے اندر سات کروڑ پیروان مکتب اہل بیت کو سیاسی میدان میں اپنی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈومکی نے یہ کہتے ہوئے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں بیان کیا: مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اقتدار کے حریص نہیں ہیں بلکہ خدمت کے مشتاق ہیں جو کرپشن نا اھلی اور بدانتظامی کے خلاف میدان عمل میں ہیں۔

اس موقع پر ووٹرز اور کینڈیڈیٹس نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ حکمران جماعت نے جانبدار پولنگ عملہ مقرر کیا ہے جو الیکشن میں دھاندلی کر رہا ہے  ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 69