پردہ؛ اسمانی صدف

Sat, 06/25/2022 - 14:58
پردہ

انسانوں کا وجود گراں بہا ترین گوہر ہے ، اس موتی نما بدن کی گناہ سے حفاظت اور طھارت نفس ،  روح  کی ترقی اور نیکیوں کے راستے پرگامزن ہونے کا راز ہے۔

بدکرداری اور برے چال وچلن پر کنٹرول ، توبہ اور بخشش سے کہیں زیادہ اسان ہے ۔ خوش نصیب ہیں وہ ماں باپ اور تربیت کرنے والے جو اپنے پورے وجود کی گہرائی سے اپنے نور نظر کو نیک اور شرافت کے راستہ پر چلنے کی تعلیم دیتے ہیں تاکہ معصوم نونہالوں کی بہار زندگی ، گناہوں کے خزاں سے پژمردہ نہ ہوجائے ۔

اسی فکر نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم اپنی بچیوں کو اس راز سے اشنا کرائیں جس سے وہ اپنے گلستان حیات میں چٹختی ہوئی کلیوں کو عفت وحیا اور پاکدامنی کے گل بوٹے سے مزین رکھ سکیں ۔ نیز مغربی راہ و رسم کا قلادہ اپنی گردن میں ڈالنے والی لڑکیوں کو بھی غفلت کی نیند سے بیدار کریں کہ ہر صاحب عقل انسان ، قران کے ہی راستہ کو جو راہ حق و حقیقت اور بہشت کا واحد راستہ ہے بدکرداری ، بے حیایی ، اور غلط چال وچلن سے نہی بدل سکتا اور حیوانیت کے دلدل میں غوطہ ور ہوکر مغربی دنیا کے بدترین مقصد کا تجربہ نہیں کرسکتا  ۔

ہم اپنی اس تحریر میں مکمل کوشش کریں گے کہ پردہ اور نقاب کے حوالے سے اسلامی ثقافت کے حسن وجمال اور اس میں پوشیدہ پرکشش اور دلربا مناظر کو تمھارے سامنے مجسم کرسکیں ، عفت و پاکدامنی کی راہوں پر چلنے میں تمھاری مدد کریں ، اس تیز رفتار زندگی کے ہر موڑ پر ھدایتوں کا بورڈ لگا کر تمہیں گناہ کے کھنڈر میں گرنے سے بچا لیں ۔

اخر میں دعا ہے کہ خدایا ! ھمیں اپنے دین اور بندوں کی خدمت کرنے کی توفیق عنایت فرما ، امین ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37