Sat, 05/28/2022 - 03:17
سوال: کیا رھن یا پگڑی کہ جسے کرایہ دار ، مالک کو دینے پر مجبور ہے، پر خمس واجب ہے ؟
جواب : اگر کرایہ دار میں مکمل طور سے کرایہ دینے کی طاقت نہ ہو یا مالک اسے قبول نہ کرے تو کرایہ دار کی شان کے مطابق مکان کے لئے رھن یا پگڑی میں قرض کے طور پر مالک کو دی ہوئی رقم پر خمس نہیں ہے اور وہ رقم (رھن یا پگڑی) سال کی خرچی کا حصہ ہے ۔
ایک سال میں خمس کی متعدد تاریخیں
سوال : کیا انسان سال میں خمس کی ایک معین تاریخ کے علاوہ کارروبار وغیرہ کیلئے الگ سے خمس کی تاریخ معین کرسکتا ہے ؟
جواب : اگر درآمد اور خرچ کا حساب و کتاب الگ الگ الگ اور مستقل ہو تو ہر ایک لئے مستقل خمس کا سال معین کرسکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: رھبر معظم انقلاب اسلامی کے جدید استفتائات
Add new comment