سونے سے پہلے اسے پڑھنا نہ بھولو

Mon, 05/23/2022 - 06:33

روایت میں ہے کہ حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا نے سونے سے پہلے کے اعمال میں فرمایا کہ اپنے بستر پر جانے سے پہلے اسے پڑھو:

اَلْحَمْدُلِلَّهِ الْكافي ، سُبْحانَ اللَّهِ الْاَعْلي ، حَسْبِيَ اللَّهُ وَ كَفي ، ماشاءَاللَّهُ قَضي ، سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ دَعا ، لَيْسَ مِنَ اللَّهِ مَلْجَأٌ ، و لا وَراءَ اللَّهِ مُلْتَجأ ، تَوَكَّلْتُ عَلَي اللَّهِ رَبّي وَ رَبِّكُمْ ، ما مِنْ دابَّةٍ اِلاَّ هُوَ اخِذٌ بِناصِيَتِها ، اِنَّ رَبّي عَلي صِراطٍ مُسْتَقيمٍ ، اَلْحَمْدُلِلَّهِ الَّذى لَمْ يَتَّخِذْ وَلَداً ، وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ شَريكٌ فِي الْمُلْكِ، وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَ كَبِّرْهُ تَكْبيراً. (1)

ساری حمد اس خدا کے لئے جو کافی ہے اور پاک و پاکیزہ، وہ خدا ہے جو بلند و برتر ہے ، میرے لئے اللہ ہی کافی ہے وہ جو چاہتا ہے کردیتا ہے ، وہ ہردعا کرنے والے کی سن لیتا ہے ، اس سے بھاگ کر کوئی ٹھکانہ اور اس کے علاوہ کوئی پناہ گاہ نہیں ہے، میرا اعتماد اس اللہ پر ہے جو میرا اور تم سب کا پروردگار ہے ، زمین پر چلنے والی ہر فرد اس کے دست قدرت میں ہے، یقینا میرے رب کا راستہ صراط مستقیم ہے، ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا اور نہ کوئی اس کا شریک مملکت ہے اور نہ کوئی اس کی کمزوری کا سہارا ہے نیز ہر ایک پر فرض ہے کہ اس کی بزرگی کا اقرار کرے ۔

اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اس سلسلہ میں فرمایا کہ اگر کوئی سونے سے پہلے اس ذکر کا تین بار ورد کرے تو اس کی تمام گناہیں بخش دی جائیں گی گویا کہ وہ اج ہی اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے ۔

« الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي عَلا فَقَهَرَ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي بَطَنَ فَخَبَرَ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي مَلَكَ فَقَدَرَ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي يُحْيِي الْمَوْتىٰ وَيُمِيتُ الْأَحْياءَ، وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔ » (2)

تمام حمد و ثنا اس خدا کے لئے ہے جو پیروز اور غالب ہے ، تمام مدح و تعریفیں اس خدا سے مخصوص ہیں جو آشکار اور چھپی چیزوں سے آگاہ اورعالم ہے ، تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جو مالک اور قادر ہے ، تمام حمد اس خدا کے لئے جو مردوں کو زندہ کرتا ہے اور زندہ کو موت دیتا ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:
۱: عطاردی ، عزیزالله ، مسند فاطمہ، ص 111 ۔
۲: شیخ صدوق، ثواب الاعمال ، ص 329 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45