Sun, 05/22/2022 - 04:01
سوال : کیا کاروباری اوزار کا ایک مرتبہ خمس دینا کافی ہے ؟ یا ہر سال اس کی بڑھتی ہوئی ویلو کا بھی خمس دینا ضروری ہے ؟
جواب: ایک بار خمس دینے کے بعد جب تک اوزار فروخت نہ کیا جائے اس پر خمس واجب نہیں ہے اور فروخت ہونے کی صورت میں، مہنگائی کی شرح کم کرنے کے بعد بچی ہوئی رقم سال کی بچت کا حصہ ہے کہ اگر خمس کی تاریخ تک اس کا استعمال نہ کیا گیا تو اس پر خمس واجب ہے ۔ (۱)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
۱: رھبر معظم انقلاب اسلامی کے جدید استفتائات
Add new comment