شب عید فطر کی فضلیت

Mon, 05/02/2022 - 07:55
عید الفطر

پیغمبر خدا صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا کہ "یَسُحُّ اللّه ُعزوجل مِنَ الخَیرِ فی أربَعِ لَیالٍ سَحّا : لَیلَةِ الأَضحى، وَالفِطرِ ...؛ خداوند متعال چار راتوں میں پیوستہ اور مسلسل برکتیں نازل کرتا ہے کہ عید سعید فطر ان میں سے ایک ہے ۔ (۱)

اور ایک دوسری روایت میں ایا ہے کہ "مَن أحیا اللَّیالِی الأَربَعَ وَجَبَت لَهُ الجَنَّةُ : لَیلَةَ التَّروِیةِ ، ولَیلَةَ عَرَفَةَ ، ولَیلَةَ النَّحرِ، ولَیلَةَ الفِطرِ ؛ جو چار راتوں میں شب بیداری کرے [عبادت میں بسر کرے] اس پر جنت واجب ہے کہ ان میں سے ایک عید سعید فطر ہے ۔ (۲)

جناب جابر نقل کرتے ہیں کہ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: " قال : رسولُ اللّه ِ صلى الله عليه و آلهإذا استَهَلَّ رَمَضانُ غُلِّقَتْ أبوابُ النارِ ، و فُتِحَتْ أبوابُ الجِنانِ ، و صُفِّدَتِ الشَّياطينُ ؛ رسول خدا (ص) نے فرمایا کہ اے لوگو ! جب ماہ مبارک رمضان کا چاند نکل جاتا ہے تو جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں ، جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین زنجیروں میں جکڑ دیئے جاتے ہیں " (۳) اور پھر امام علیہ السلام نے فرمایا: "إِذَا کَانَ أَوَّلُ یَوْمٍ مِنْ شَوَّالٍ نَادَى مُنَادٍ أَیُّهَا الْمُؤْمِنُونَ اغْدُوا إِلَى جَوَائِزِکُمْ ثُمَّ قَالَ یَا جَابِرُ جَوَائِزُ اللَّهِ لَیْسَتْ بِجَوَائِزِ هَؤُلَاءِ الْمُلُوکِ ؛ اور جب شوال [عید] کا چاند نکل اتا ہے تو مومنین کو آواز دی جاتی ہے کہ صبح سویرے اپنے انعام کے لئے اگے بڑھو کہ اج کا دن تمھارے انعام کا دن ہے ، پھر امام (ع) نے جناب جابر سے کہا کہ وہ انعام اس دنیا کا درھم و دینار نہیں ہے ۔ (۴)

مرسل اعظم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا کہ جب میں ہجرت کر کے مدینہ پہنچا تو جاہلیت کے دور میں مدینہ کے لوگ اس دو دن [عید الفطر و الاضحی] لہو و لعب ، کھیل کود اور تفریح میں مصروف تھے مگر خداوند متعال نے اس دو دن کے بدلے تمھیں دو بہترین دن عطا کئے ، ایک عید فطر دوسرے عید الاضحی ۔

آنحضرت (ص) عید سعید فطر کی فضیلت میں ایک اور روایت میں یوں فرماتے ہیں کہ شب قدر میں جناب جبرئیل امین فرشتوں کے ایک گروہ کے ساتھ زمین پر اتے ہیں اور جب بندوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ قیام کی حالت میں یا بیٹھ کر ذکر خدا میں مصروف ہیں تو ان پر درود بھیجتے ہیں اور جب عید فطر آجاتی ہے تو خداوند متعال فرشتوں کے سامنے ان عبادت گزار بندوں پر فخر کرتا ہے اور فرماتا ہے اے میرے فرشتوں ! مزدور کی اجرت کام مکمل کرنے کے بعد کتنی ہے ؟ تو فرشتے جواب دیتے ہیں کہ خدایا ! اس کی جزاء یہ ہے کہ اسے مکمل اجرت دی جائے ، پھر فرماتا ہے کہ اے میرے فرشتوں ! میرے بندوں میں سے مرد و عورت دونوں نے میرے واجب کو انجام دیا ہے ، پھر گریہ و زاری اور دعا کیلئے گھر سے باہر گئے تو میری عزت و جلالت اور عظمت و بلندی کی قسم کہ ان کی دعائیں مستجاب کروں گا ۔

عبد الرحمن بن الحجّاج حضرت امام جعفر صادق علیه السلام سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت نے فرمایا «مَن زارَ قَبرَ الحُسَینِ علیه السلام لَیلَةً مِن ثَلاثٍ غَفَرَ اللّه ُ لَهُ ما تَقَدَّمَ مِن ذَنبِهِ وما تَأَخَّرَ ؛ جو تین شبوں میں قبر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے خداوند متعال اس کی گذشتہ اور آئندہ کی گناہوں کو بخش دے گا» تو میں نے امام علیہ السلام سے سوال کیا کہ میری جانیں اپ پر قربان وہ کون سی تین راتیں ہے تو حضرت نے فرمایا:  "قُلتُ : أیُّ اللَّیالی ـ جُعِلتُ فِداكَ! ـ؟ قالَ : «لَیلَةُ الفِطرِ ، ولَیلَةُ الأَضحى ، ولَیلَةُ النِّصفِ مِن شَعبانَ ؛ شب عید فطر، شب عید الاضحی اور شب نیمہ شعبان یعنی شب برائت » (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: محمدی ری شهری ، مراقبات ماه رمضان، ص ۴۵۹
۲: محمدی ری شهری ، حج وعمره در قرآن و حدیث ، ص ۳۴۳
۳: مجلسی ، محمد باقر،  بحار الأنوار ، ج ۹۶ ، ص ۳۴۸ ، ص ۱۴
۴: کلینی ، اصول کافی (مطبوعہ - الإسلامیة)، ج‏ ۴، ص ۱۶۸
۵: محمدی ری شهری ، مراقبات ماه رمضان ، ص ۴۶۳

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 86