حقیقی عید

Tue, 06/12/2018 - 11:02

خلاصہ: حقیقی عید کا دن وہ دن ہوتا ہے جس دن خدا کی معصیت نہ ہو۔

حقیقی عید

          رمضان کا مہینہ خدا کی خاص عبادت کا مہینہ ہے۔ اس میں ہر آدمی پر تقوے کی ایک خاص کیفیت طاری رہتی ہے۔ بندۂ مومن اللہ تعالیٰ اور اس کے دین کے ساتھ ایک خاص لگاؤ پیدا کر لیتا ہے۔ روزے کی بھوک پیاس اس کے دل کو دوسرے انسانوں کے لیے نرم کر دیتی ہے۔ مسلمانوں کی بڑی اکثریت پانچ وقت کی نمازیں بڑے اہتمام سے پڑھنے لگ جاتی ہے۔ غرض یہ کہ اہل ایمان جنت سے قریب اور جہنم سے دور ہوتے ہیں۔
          لیکن چاند کے نظر آتے ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ کافور ہو گیا ہے۔ ٹی وی اور ریڈیو ہادم ایمان و عمل نشریات کا آغاز کر دیتے ہیں۔ یہ تو خیر وہ ادارے ہیں جو مغربی ذرائع ابلاغ سے مقابلے کے فساد میں مبتلا ہیں۔ ہمارے لوگ خود بھی رمضان کی کمائی کو ایک ہی شب میں گنوا دینے میں ہمہ تن مشغول ہو جاتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ جنت کی طرف رواں دواں تھے، انھوں نے واپسی کے لیے دوڑ لگا دی ہے۔
          در حالیکہ  حضرت علی (علیہ السلام) عید کی حقیقت کو اور واضح کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: آپ سے منقول ہے کہ "ِ إِنَّمَا هُوَ عِيدٌ لِمَنْ قَبِلَ اللَّهُ صِيَامَه وَ شَكَرَ قِيَامَهُ ُ(وسائل‏الشيعة، ج15، ص308، باب وجوب اجتناب المعاصي)" آج حقیقی عید ہےاس شخص کے لیے جس کے روزے، نماز اور عبادت کو اللہ نے ماہ مبارک رمضان میں قبول کر لیا ہو۔ " وَ كُلُّ يَوْمٍ لَا تَعْصِي اللَّهَ فِيهِ فَهُوَ يَوْمُ عِيدٍ (وسائل‏الشيعة، ج15، ص308، باب وجوب اجتناب المعاصي)اور ہر وہ دن جس میں خدا کی معصیت نہ کی جائے، عید کا دن ہے۔
          عزیزو! خدا کی معصیت کا ارتکاب نہ کرکے اور محرمات الہی سے اجتناب کرکے، آج کے دن کو عید بنا لیجیے، کل کے دن کو عید بنا لیجیے، سال کے ہر دن کو اپنے لیے عید بنا لیجیے۔

 

منبع و ماخذ

وسائل‏ الشيعة، باب وجوب اجتناب المعاصي۔ محمد بن حسن بن على بن محمد بن حسين، معروف به شيخ حر عاملی، انتشارات مؤسسه آل البيت لإحياء التراث، قم، 1409 هجرى چاپ اول‏۔
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 57