روزہ کی حکمت

Sat, 04/09/2022 - 07:32
رمضان

روزہ دلوں کی جلا اور نورانیت کا سبب [1] نیز نفسانی و حیوانی خواھشات کے دور ہونے کا باعث ہے ، [2] روزہ دنیاوی بلاوں اور آفتوں کے مقابل سپر اور قیامت کے عذاب سے نجات کا وسیلہ ہے ، [3] روزہ دلوں کے چین و سکون اور اطمینان قلب کا سبب ہے ۔[4]

فقیر اور مالدار کے درمیان برابری [5] ، غریبوں کی بھوک اور پیاس کے درد کو سمجھنا اور میدان محشر کے غربت کو یاد کرنا ، روزہ واجب ہونے کی حکمتوں میں سے شمار کیا گیا ہے ۔ [6]

روزہ عمل میں اخلاص ، حقیقی توبہ اور خدا کے صحیح راستہ پر گامزن رہنے کے لئے مستحکم عزم و ارادہ کا نام ہے ۔

ماه مبارک رمضان، انسانوں کے جسم و روح کی طھارت کا مہینہ ہے تاکہ انسان اپنی روح کو اعلی ترین مراتب پر فائز کرسکے اور نور الھی سے بخوبی استفادہ کرسکے ۔

ماه مبارک رمضان ، انسانوں کی دوبارہ پیدائش کے ایام ہیں ، رمضان وہ موقع ہے کہ خدا کے بندے اپنے خالق کی اطاعت اور پیروی میں حلال چیزوں سے چشم پوشی کرکے بندگی اور اس کے حضور سر تسلیم خم کرتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[1] ۔  پیغمبراکرم (ص) نے می فرمایا: «... وَ فِیهِ صَفَاءُ الْقَلْب » مصباح الشریعة، بیروت، اعلمی، ۱۴۰۰ق، ص ۱۳۶ ۔
[2] ۔ امیرالمؤمنین علی(ع) نے فرمایا: «صومُ النَفسِ عَن لَذّاتِ الدُّنیا اَنفَعُ الصِّیامِ » جمال الدین محمد خوانساری، شرح غرر الحکم و دررالکلم، تهران، دانشگاه تهران، ۱۳۶۶ ش ھ ، ج ۱ ، ص ۴۱۶ ح ۶۴ ۔

[3] ۔ امام صادق (ع) نے فرمایا: «اَلصَّومُ جُنَّةٌ مِن آفاتِ الدُّنیا وَ حِجابٌ من عذابِ الآخِرَةِ » حسین نوری، مستدرک الوسائل و مستنبط المسایل، بیروت، مؤسسة آل البیت لاحساء التراث، ۱۴۰۷ق، ج۷، ص۳۶۹، ح۸۴۴۱ ۔

[4] امام محمد باقر(ع) نے فرمایا: «اَلصّیامُ وَ الْحَجُّ تَسْکینُ الْقُلوبِ » محمدبن حسن طوسی، الامالی، قم، دارالثقافة، ۱۴۱۴ق، ص۲۹۶، ح۵۸۲ ۔

[5] ۔ امام صادق(ع): إِنَّمَا فَرَضَ اللَّهُ (عَزَّوَجَلَّ) الصِّیامَ لِیسْتَوِی بِهِ الْغَنِی وَ الْفَقِیر» محمدبن علی بن بابویه صدوق، من لا یحضره الفقیه، بیروت، دارالاضواء، ۱۴۰۵ق، ج۲، ص۷۳، ح۱۷۶۶ ۔

[6] ۔ پیغمبراکرم (ص) نے می فرمایا: «... وَ اذْکُرُوا بِجُوعِکُمْ وَ عَطَشِکُمْ فِیهِ جُوعَ یَوْمِ الْقِیَامَةِ وَ عَطَشَهُ » محمد باقر مجلسی، بیروت، داراحیاء التراث العربی، ۱۴۰۳ ق، ج ۹۳: ۳۵۶ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
18 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51