تین اخلاقی خصوصیات

Tue, 03/29/2022 - 18:54
حدیث روز

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا:

ثَلاثٌ مَنْ لَمْ تَکُنْ فیهِ فَلَیْسَ مِنّى وَ لا مِنَ اللّه‏ِ عَزَّوَجَلَّ. قیلَ: یا رَسولَ اللّه‏ِ، وَ ما هُنَّ؟ قالَ: حِلْمٌ یَرُدُّ بِهِ جَهْلَ الْجاهِلِ وَ حُسْنُ خُلْقٍ یَعیشُ بِهِ فِى النّاسِ وَ وَرَعٌ یَحْجُزُهُ عَنْ مَعاصِى اللّه‏ِ عَزَّوَجَلَّ ۔ (۱)

تین صفات ایسی ہیں کہ جس کے اندر نہ پائی جائیں وہ نہ مجھ سے ہے اور نہ خدائے عزوجل سے یعنی ہم دونوں ہی ایسے انسان سے بیزار ہیں ۔ عرض کیا گیا اے رسول خدا (ص) وہ تین چیزیں کیا ہیں ؟ تو حضرت نے فرمایا :

۱: صبر و تحمل جس کے ذریعہ نادان کی جہالت دور کی جائے ۔

۲: خوش اخلاقی جس کے ذریعہ لوگوں کے درمیان زندگی بسر کی جائے ۔

۳: تقوا و پارسائی جس کے ذریعہ خدا کی نافرمانی اور گناہ سے روکا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: شیخ صدوق ، خصال، ص 145، ح 172

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43