ماہ شعبان کا بہترین عمل

Sun, 03/06/2022 - 09:29
ماہ شعبان

امام جعفر صادق علیہ السلام سے راوی نے سوال کیا اے (فرزند رسول) ! اس ماہ کا بہترین عمل کیا ہے؟ تو حضرت (ع) نے فرمایا : "صدقہ اور استغفار" اس ماہ کا بہترین عمل ہے ۔

جو شخص ماہ شعبان میں صدقہ دے ، خدا اس صدقے میں اس طرح اضافہ کرتا رہے گا جیسے تم لوگ اونٹنی کے بچے کو پال کر عظیم الجثہ اونٹ بنا دیتے ہو ، چنانچہ قیامت کے روز یہ صدقہ، احد کے پہاڑ کے طرح  بڑھ چکا ہوگا ۔

مزید حضرت نے فرمایا : صدقہ دے اگرچہ وہ نصف خرما ہی کیوں نہ ہو کیوں کہ خدا صدقہ دینے والے کے جسم پر جہنم کی آگ کو حرام کردے گا ۔

نیز ماہ شعبان میں ہر روز ستر مرتبہ اس استغفار کی تاکید کی گئی ہے۔ اَسْتغْفِرُ الله الَّذِیْ لَا اِلَہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ ۔

روایاتیں بیانگر ہیں کہ اس ماہ کا بہترین عمل استغفار ہے ، اس مہینے میں ستر70 مرتبہ استغفار کرنا گویا دوسرے مہینوں میں (ستر70,000 ہزار) مرتبہ استغفار کرنے کے برابر ہے ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: شیخ عباس قمی، مفاتیح الجنان ، فضائل و اعمال ماہ شعبان

 

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 86