امام موسی کاظم علیہ السلام کی چالیس حدیثیں (۲)

Sat, 03/05/2022 - 07:49
حدیث

۲۱.عالم اور جاهل کے سا تھ برتاؤ

عَظِّمِ العالِمَ لِعِلْمِهِ وَدَعْ مُنازَعَتَهُ، وَ صَغِّرِالْجاهِلَ لِجَهْلِهِ وَلاتَطْرُدْهُ وَلكِنْ قَرِّبْهُ وَ عَلِّمْهُ.

عالم کے علم کی بناپر اس کی تعظیم کرو اور اس سے نزاع اور جھگڑا نہ کرو جاھل کو اسکی جہالت کی بنا پراپنے سے کمزورنہ سمجھو  اسے اپنے سے دور نہ کرو بلکہ اسے قریب کرکے اس کی تعلیم کا بندوبست کرو ۔ (۱)

۲۲.  دنیا سانپ کی طرح

مَثَلُ الدّنیا مَثَلُ الْحَیةِ، مَسُّها لَینٌ وَ فی جَوْفِهَا السَّمُّ الْقاتِلِ، یحْذَرُهَاالرِّجالُ ذَوِی الْعُقُولِ وَ یهْوی اِلَیهَا الصِّبْیانُ بِأیدیهِمْ.

دنیا کی مثال سانپ  جیسی ہےجس کا ظاہر نرم و ملائم  ہوتا ہے لیکن اس کے اندر زہر بھرا ہوتا ہے

عقلمند  اس سے دور رہتے ہیں ہیں اور بچے اس کی طرف رغبت کر کے نقصان اٹھاتے ہیں .(۲)

۲۳.  دنیا کی مثال سمندر کے پانی کی طرح ہے

 مَثَلُ الدُّنیا مَثَلُ ماءِ الْبَحْرِ كُلَّما شَرِبَ مِنْهُ الْعطْشانُ اِزْدادَ عَطَشا حَتّی یقْتُلُهُ.

دنیا کی مثال سمندر کے پانی کی طرح ہے اسے جتنا پیا جاتا ہے پیاس میں اتنا ہی اضافہ ہوتا ہے یہاں تک کہ کہ انسان  اس کی شدت سے مر جاتا ہے. (۳)

۲۴. ترک اهل بیت(ع)

مَنْ تَرَكَ أهْلَ بَیتِ نَبیهِ ضَلَّ. پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے اہل بیت کو چھوڑ دینے والا  گمراہ ہوتا ہے. (۴)

۲۵.  بچپنے میں جدوجہد

یسْتَحَبُّ غَرامَةُ الْغُلامِ فی صِغَرِهِ لِیكُونَ حَلیما فی كِبَرِهِ. بہتر ہے اپنے بچوں کی پرورش میں بچپن ہی سے سخت کاموں کی عادت ڈالو تا کہ بڑے ہو کر  وہ حلیم اور بردبار ہو سکیں.(۵)

۲۶ . اہل و عیال کے لیے خرچ کرنا

ینْبَغی لِلرَّجُلِ أنْ یوَسِّعَ عَلی عَیالِهِ لِئَلاّ یتَمَنَّوْا مَوْتَهَ.

بہترہے کہ  انسا‌ن اپنے اہل و عیال کال کے لیے  بہترین حالات فراہم کرے تاکہ وہ اس کی موت کی تمنا نہ کریں ۔ (۶)

۲۷.  محاسبه نفس

لَیسَ مِنّا مَنْ لَمْ یحاسِبْ نَفْسَهُ فی كُلِّ یوْمٍ، فَإِنْ عَمِلَ حَسَنا إسْتَزادَ اللّهَ، وَ إنْ عَمِلَ سَیئا اسْتَغْفَرَ اللّهَ وَ تابَ اِلَیهِ.

وہ ہمارا شیعہ نہیں ہے جو روزانہ اپنے نفس کا حساب وکتاب نہ کرے مجھے اس لیے کہ اگر  وہ اپنے اعمال میں کسی کمی کو دیکھے  تو اس میں اضافہ کرے اور اگر برائی کو دیکھے تو اس کے بارے میں اللہ سے مغفرت طلب کرے ۔ (۷)

۲۸. سمجھ کر عمل کرنا

قَلیلُ الْعَمَلِ مِنَ الْعاقِلِ مَقْبُولٌ مُضاعَفٌ وَ كَثیرُ الْعَمَلِ مِنْ أهْلِ الْهَوی وَالْجَهْلِ مَرْدُودٌ.

عقلمند  اور سمجھدار کا تھوڑا سا عمل  بھی بارگاہ الہی میں قابل قبول ہوتاہےاور اس  پر دوہرا اجر عطا ہوتا ہے  جا ہل اور خواہشات کے پابند افراد کا بہت سا عمل  بھی خدا کی بارگاہ  میں قبول نہیں کیا جاتا.(۸)

۲۹. آنکھوں کی روشنی کے اسباب

ثَلاثَةٌ یجْلُونَ الْبَصَرَ: النَّظَرُ إلَی الخُضْرَةِ، وَالنَّظَرُ إلَی الْماءِ الْجاری، وَالنَّظَرُ إلَی الْوَجْهِ الْحَسَنِ.

تین چیزیں آنکھوں کی روشنی بڑھاتی ہیں  ہریالی کو دیکھنا بہتے ہوئے پانی کو دیکھنا اور خوبصورت چہرے کی طرف دیکھنا(بشرطیکہ نا محرم نہ ہو۔ (۹)

۳۰.  محبوب ترین بنده

إنَّ أحَبَّ عِبادِ اللّهِ إلَى اللّهِ المُتَّقِی التّائِبُ. خدا کو سب سے زیادہ وہ بندہ پسند ہے جو متقی اور توبہ کرنے والا ہو ۔ (۱۰)

۳۱۔  حلال روزی کی تلاش  خدا کی راہ میں جہاد ہے

مَن طَلَبَ هذَا الرِّزقَ مِن حِلِّهِ لِیعودَ بِهِ عَلى نَفسِهِ وعِیالِهِ، كانَ كَالمُجاهِدِ فی سَبیلِ اللّهِ عز و جل.

جو رزق حلال کی تلاش میں رہتا ہے  تاکہ اپنے اور اپنے بچوں  کے حالات میں بہتری کرے  وہ خدا کی راہ میں جہاد کرنے والے جیسا ہے ۔ (۱۱)

۳۲.  مهمان کی میزبانی

إنَّ رَسولَ اللّهِ(ص) كانَ إذا أتاهُ الضَّیفُ أكَلَ مَعَهُ، ولَم یرفَع یدَهُ مِنَ الخوانِ حَتّى یرفَعَ الضَّیفُ یدَهُ.

پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں جب کوئی مہمان آتاتھا تو آپ اس کے ساتھ بیٹھ کر کھانا تناول فرماتے تھے اوراس وقت دسترخوان پر بیٹھے رہتے تھے جب تک مہمان کھانا کھا کے فارغ نہ ہو جائے ۔ (۱۲)

۳۳.  موت کی یاد

الإمام الكاظم(ع) ـ عندَ قَبرٍ ـ: إنّ شیئا هذا آخِرُهُ لَحَقیقٌ أن یزهَدَ فی أوَّلِهِ، و إنّ شیئا هذا أوَّلُهُ لَحَقیقٌ أن یخافَ آخِرُهُ.

امام كاظم(ع)نےایک قبر کے پاس ارشاد فرمایا : یہ وہ شی ہے جس کا آخر اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ شروع سے اس کے لئے تیار ی کی جائے اور جس کا آغاز یہ مطالبہ کرتا ہے کہ اس کے انجام سے ڈرا جائے ۔ (۱۳)

۳۴. عقلمند اور جھوٹ

الإمام الكاظم(ع) ـ لِهشامٍ و هُو یعِظُهُ ـ: إنّ العاقِلَ لا یكذِبُ و إن كانَ فیهِ هَواهُ.

 

امام كاظم(ع)نے جناب ہشام کو نصیحت کرتے ہویے ارشاد فرمایا :عقلمند جھوٹ نہیں بولتا چاہے اس میں اس کا فائدہ ہی کیوں نہ ہو .(۱۴)

۳۵.  دنیا کے بارے میں نقطہ نگاہ

كُن فِی الدُّنیا كَساكِنِ دارٍ لَیسَت لَهُ، إنَّما ینتَظِرُ الرَّحیلَ.

دنیا میں اس گھر کی طرح رہو جو تمہارا اپنا نہیں ہے اور سفر کے لیے تیار رہو ۔ (۱۵)

۳۶ . سب سے زیادہ با عظمت

إنَّ أعظَمَ النّاسِ قَدرا الَّذی لا یرَى الدُّنیا لِنَفسِهِ خَطَرا.

لوگوں میں سب سے زیادہ بڑا وہ ہے جو دنیا کے لیے قدر و قیمت کا قایل نہ ہو. (۱۶)

۳۷.  مومن کو خوش کرنا

مَن أدخَلَ عَلى مُؤمِنٍ سُروراً فَرَّحَ اللَّهُ قَلبَهُ یومَ القیامَةِ.

جو کسی مومن کو خوش کرےگا خدا قیامت کے دن  اس کے دل کو شاد کرے گا ۔ (۱۷)

۳۸.  غیبت

 مَلعونٌ مَنِ اغتابَ أخاهُ.

ملعون ہے جو اپنے بھائی کی غیبت کرے .(۱۸)

۳۹. عورت کا جہاد

جِهادُ المَرأةِ حُسنُ التَّبَعُّلِ.

عورت کے لئے جہاد اپنے شوہر کے ساتھ اچھا برتاؤہے. (۱۹)

۴۰ .   قبور اهل بیت(ع) کی زیارت نہ کرنے کی صورت میں

مَن لَم یستَطِعْ أن یزُورَ قُبُورَنا فَلْیزُرْ قُبُورَ صُلَحاءِ إخوانِنا.

جو اہل بیت علیہم السلام میں سے کسی کی قبر کی زیارت نہ کر سکے اسے چاہیے کہ ہمارے نیک بھائیوں کی قبر کی زیارت کرے ۔ (۲۰)

انتخاب وترجمہ
سید حمید الحسن زیدی
مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتا پور ھندوستان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالجات:

۱: تحف العقول: ص ۲۰۹

۲: تحف العقول: ص ۲۹۲

۳: تحف العقول: ص ۲۹۲

۴: اصول كافی: ج ۱ ص ۷۲ ح ۱۰.

۵: وسائل الشّیعة: ج ۲۱، ص ۴۷۹، ح ۲۷۸۰۵.

۶: وسائل الشّیعة: ج ۲۱، ص ۴۷۹، ح ۲۷۸۰۵.

۷: وسائل الشّیعة: ج ۱۶، ص ۹۵، ح ۲۱۰۷۴.

۸: الكافی: ج ۱ ص ۱۷ ح ۱۲.

۹: وسائل الشّیعة: ج ۵، ص ۳۴۰، ح ۳.

۱۰: تفسیر القمّی: ج ۲ ص ۳۷۷، دانشنامه قرآن و حدیث جلد ۱۸، صفحه: ۲۰

۱۱: الكافی: ج ۵ ص ۹۳ ح ۳، دانشنامه قرآن و حدیث جلد ۱۸، صفحه: ۴۹۴

۱۲: الكافی: ج ۶ ص ۲۸۶ ح ۴، سیره پیامبر خاتم(ص)، جلد۴ صفحه: ۳۰۸

۱۳: معانی الأخبار: ۳۴۳ / ۱، میزان الحكمه، جلد ۹ صفحه: ۲۵۰

۱۴: بحار الأنوار: ۷۸ / ۳۰۵ /۱، میزان الحكمه، جلد ۱۰ صفحه: ۶۱

۱۵: تحف العقول: ص ۳۹۸، دنیا و آخرت از نگاه قرآن و حدیث، جلد ۱ صفحه: ۸۲

۱۶: الكافی: ج ۱ ص ۱۹ ح ۱۲، دنیا و آخرت از نگاه قرآن و حدیث، جلد ۲ صفحه: ۹۴

۱۷: الكافی: ج ۲ ص ۱۹۷ ح ۲، الگوی شادی از نگاه قرآن و حدیث، جلد ۱ صفحه: ۳۹۰

۱۸: بحار الأنوار: ۷۸ / ۳۳۳ /۹، میزان الحكمه، جلد ۸ صفحه: ۵۷۷

۱۹: الكافی: ۵ / ۵۰۷ /۴، میزان الحكمه، جلد ۵ صفحه: ۱۰۰

۲۰: بحار الأنوار: ۷۴ / ۳۱۱ /۶۵، میزان الحكمه، جلد ۵ صفحه: ۱۲۹

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34