بعثت، خدا کی خاص عنایت کا نام

Mon, 02/28/2022 - 07:38
بعثت انبیاء

آج! نبوت و رسالت کا محض اختتام ہی نہیں ہوا ، اتمام بھی ہوا ہے، تکمیل بھی ہوئی ہے، یہ ازلی سعادتوں اور ابدی مسرتوں کا نور ہے جو درحقیقت بنی نوع انسانی کے لئے سعادت و نیک بختی کا سبب بنا تاکہ خداوندعالم کے انتہائی محبوب، منتخب بندے، برگزیدہ ترین رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور پیغمبر(ص) کا پیغام محبت دنیا کے کانوں تک پہنچ سکے اور لوگ  کفر و شرک، ضلالت و گمراہی، فسق و فجور اور گناہ و معصیت کی گہری کھائی سے نکل کر رشد و ہدایت کے راستے پر گامزن ہوسکیں ۔

ایسے تو انبیاء کی بعثت کا مقصد خدا، انسان اور کائنات کے باہمی رشتے استوار کرنا ہوتا تھا، مگر! پیغمبر اکرم (ص) کی بعثت کا مقصد دعوت توحید، تبشیر و انذار، رضائے الہٰی کے مطابق زندگی گزارنے کی رہنمائی، تعلیم اور تزکیہ نفوس، اقامت دین اور اقامت حجت تھا کہ لوگ خود ساختہ معبود کی پرستش کے حصار سے نکل کر خدائے واحد کی عبادت و پرستش کو اپنا شعار بنالیں اس لئے کہ تصورِ توحید کی اساس تمام معبودانِ باطلہ کی نفی، ایک خدائے لم یزل کا اثبات اور تمام ضلالت و گمراہی سے نجات کا سرچشمہ ہے اور یہی بعثت رسول (ص) کا بنیادی مقاصد کا ایک اہم جز بھی ہے ۔

یہ کہنا حق بجانب ہے کہ سرکارختمی مرتبت (ص) کی سیرت و تعلیمات کے ذریعہ ہی دنیا کے ہر طبقے کو اس کے حقوق فراہم کئے جاسکتے ہیں  لہذا ’’ لقد کان لکم فی رسول اللّٰہ اسوۃ حسنۃ ‘‘ کے پیش نظر اسلام فوبیا کے اس دورِ خرافات میں ہمیں بعثت سرکار دوعالم (ص) کے مقاصد اور آپ (ص) کی سیرت و تعلیمات کو تحریر وتقریرسے عام کرنے اور آپ (ص) کی حیات طیبہ کو ہمیں اپنے عمل و کردار سے دنیا کو واقف کرانے کی ضرورت ہے ۔

سراپا نور الہی ہیں سرور عالم (ص)   

ہر ایک پہلو سے ان کی حیات روشن ہے

تحریر: مولانا تقی عباس رضوی

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55