مومن کے تین اہم صفات

Tue, 02/22/2022 - 06:18
الھی توفیق

امام محمد تقی الجواد علیہ السلام نے فرمایا:

«الْمُؤمِنُ یَحْتاجُ إلى ثَلاثِ خِصالٍ: تَوْفیقٍ مِنَ اللّهِ عَزَّوَجَلَّ، وَ واعِظٍ مِنْ نَفْسِهِ، وَقَبُولٍ مِمَّنْ یَنْصَحُهُ ۔ » (۱)

مومن تین صفات اور خصوصیات کا نیازمند ہے :

۱: الہی توفیق

۲: اندورنی مٌبَلِّغ

۳: نصیحت قبول کرنا

مختصر تشریح:

انسان ھمیشہ موعظہ اور نصیحت کا ضرورتمند ہے ، موعظہ اور نصیحت معنوی و ملکوتی غذا ہے جس سے انسان کی روح اور باطن کو جلا ملتی ہے ، موعظہ دنیا میں کامیابی و کامرانی اور آخرت میں سعادت کا سبب ہے ۔

نصیحتیں ماننا اللہ کے نیک بندے اور اولیاء الھی کا خاصہ ہے یعنی انسان ہر حادثہ ، اتفاق اور واقعہ سے عبرت و تجربہ حاصل کرے ۔

نصائح شرابی، جواری ، عیاش اور «بشر حافی» جیسے غافل انسان کو ہدایت، معرفت، عرفان اور حقیقی توبہ کی توفیق دے کر اولیاء الھی اور خداوند متعال کے خاص بندوں میں شامل کردیتے ہیں ،

فضیل عیاض کہ جو لیڑے ، قزاق ، چور اور مجرم تھے نصیحت کے طفیل و صدقہ میں انسانیت کے اعلی  ترین مقام و منزل تک پہونچ گئے ۔

نصیحت کے اثر سے کافر مسلمان ، مشرک مومن، بے خبر آگاہ ، جاہل دانا  اور مجرم با کردار بن جاتا ہے ۔

امام نہم حضرت جواد الائمہ علیہ السلام کی یہ حدیث «المُؤْمِنُ یحْتاجُ إلی ثَلاثِ خِصالٍ ، تَوْفِیقٍ مِنَ اللهِ وَ واعِظٍ مِن نَفْسِهِ، وَ قَبُولٍ مِمَّنْ ینْصَحُهُ ؛ مومن ہر حال میں تین صفات اور خصوصیات کا نیازمند ہے، الہی توفیق ، اندورنی مبلغ اور دوسروں کی نصیحت کو قبول کرنا ۔»  معرفت اور ہدایت کا خزانہ ہے۔

خداوند متعال کی جانب سے « توفیق» اس وقت حاصل ہوتی ہے جب اس کا زمینہ فراہم ہو کیوں توفیق دینے والا وہ ہے اور وہ انسان کے دل کے حالات سے بہتر اگاہ ہے ۔

انبیاء الھی بھی «وما توفیقی اِلّا بالله» کے وسیلے خداوند متعال سے انسانی ہدایت کی توفیق کے درخواست گزار تھے ، یہ الہی نگاہ اس بات کی بیانگر ہے کہ انسان اپنے نظریات پر بھروسہ کرنے کے بجائے خداوند متعال کی عنایتوں اور اس کی توفیقات پر تکیہ کرے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: بحار‌الانوار، ج 75، ص 358  

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 93