حدیث روز | لوگوں کو اعمال کے بجائےعقل کے ترازو پر تولو

Sun, 02/20/2022 - 05:32
حدیث روز

عَلِیُّ بْنُ إِبْرَاهِیمَ عَنْ أَبِیهِ عَنِ النَّوْفَلِیِّ عَنِ السَّکُونِیِّ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّهِ علیہ السلام  قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم : إِذَا بَلَغَکُمْ عَنْ رَجُلٍ حُسْنُ حَالٍ فَانْظُرُوا فِی حُسْنِ عَقْلِهِ فَإِنَّمَا یُجَازَی بِعَقْلِهِ ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

جب تمہیں کسی شخص کے اچھے (عبادت گزار و دیندار) ہونے کی خبر پہنچے تو (اس سے متاثر نہ ہوجانا) یہ دیکھنا کہ اس کی عقل کیسی ہے کیوں کہ اسے اعمال کی جزاء اس کی عقل کے مطابق دی جائے گی۔

مختصر تشریح:

اس روایت کے مطابق، انسان کا اعمال اس کی عقل پر تولا جائے گی یعنی جو زیادہ عقل کا مالک ہوگا اسے جزاء بھی اتنی زیادہ ملے گی اور جو کم عقل کا مالک ہو اسے جزاء کم ملے گی ۔

کیوں کہ ایک دوسری روایت میں یوں ارشاد ہوا ہے " اَلعَقلُ‌ ما عُبِدَ بِهِ‌ الرَّحمٰنُ‌ وَ اکتُسِبَ بِهِ الجَنان ، یعنی عقل ہی خدا کی عبادت اور جنت کے حصول کا وسیلہ ہے ۔ " (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: کلینی، محمد بن یعقوب ، کتاب العقل و الجھل ، اصول کافی ، جلد۱ ،  ص۱۲ ، حدیث ۹
۲: کلینی، محمد بن یعقوب ، اصول کافی ،‏ ج۱، ص۱۱

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37