انقلاب اسلامی کی پیروزی کا راز

Sat, 01/29/2022 - 07:45
انقلاب اسلامی

خدا کی ںصرت اور مدد انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی اور تمام دینی، ملکی، اقداری اور انسانی مشکلات پر غلبہ پانے کا سبب بنی، لہذا موجودہ زمانہ اور مستقبل کی مشکلات سے نجات پانے کیلئے بھی ہمیں اپنی غلطیوں کے ازالہ کی کوشش کے ساتھ ساتھ خداوند متعال سے نصرت و مدد کی درخواست کرتے رہنا چاہئے  ۔

پوری جرائت اور ہمت کے ساتھ اس بات کو کہا جاسکتا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران دینی اقداروں پر استوار تنہا وہ اسلامی حکومت ہے جس کی گذشتہ ہزار برسوں میں مثال نہیں ملتی ، تاریخ انسانیت کا ایک ایسا انوکھا تجربہ جو آج دنیا کے آزادی خواہوں کے نزدیک بے مثال ائڈیل اور رول ماڈل بن چکا ہے ۔  

کسی کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ انقلاب اسلامی ایران چار عشرہ تک دنیا کی بڑی طاقتوں کے دباو اور ایجاد کردہ مشکلات کے باوجود اس طرح سے عزت، ترقی اور اقتدار کی منزلیں طے کرتا ہوا کامیابی کی بلندیوں پر اپنی قدرت کا پرچم گاڑ دے گا اور دنیا کے سپرپاورز کو ان کی حقارت اور خفت کا احساس دلاتے ہوئے ان کی ناک زمین پر رگڑ دے گا ۔

اج دنیا کے جس گوشہ میں بھی انقلابات رونما ہو رہے ہیں بلا استثناء سب کے سب جمہوری اسلامی ایران کے انقلاب سے متاثر ہیں اور انقلاب کی کامیابیاں رول ماڈل کے طور پر ان کے سامنے ہیں ، گویا انقلاب اسلامی ایران ایک ایسی پیروزی اور فتح ہے جس کے دامن میں دیگر فتوحات بھی پروان چڑھنے لگیں ۔

اس مقام پر ذھن میں جو بنیادی سوال اٹھتا ہے وہ یہ ہے انقلاب اسلامی ایران دنیا کے انقلابات سے اس قدر مختلف اور اثر انداز کیوں ہے ؟

انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کا راز

الف: خدا کی نصرت

خداوند متعال نے سوره مبارکہ نصر میں مسلمانوں اور مومنین کو نصرت الھی کی خوشخبری دی ہے کہ مومنین کو کفار و مشرکین کے مقابل فتح حاصل ہوگی اور گروہ گروہ ، جوق در جوق لوگ دین مبین اسلام میں شامل ہوں گے نتیجہ میں قران کریم نے رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو خطاب کرکے اپ کو اس عظیم نعمت پر شکر بجا لانے اور تسبیح پڑھنے کی تاکید کی ۔

«إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَ الْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فىِ دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بحِمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ  إِنَّهُ كَانَ تَوَّابَاً؛ جب خدا کی مدد اور فتح کی منزل آجائے گی اور آپ دیکھیں گے کہ لوگ دین خدا میں فوج در فوج داخل ہورہے ہیں تو اپنے رب کی حمد کی تسبیح کریں او راس سے استغفار کریں کہ وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے » ۔ (۱)

اس ایت کریمہ کے مطابق دین اسلام کی جانب لوگوں کی رغبت اور ان کا جوق در جوق دین مبین اسلام میں داخل ہونا نیز کفار و مشرکین کے مقابل مسلمانوں اور مومنین کو مسلسل و پہ درپہ فتح ملنا خداوند متعال کی عنایتوں اور اس کی مدد کی وجہ سے ہے ۔

انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی بنیادیں بھی دین مبین اسلام اور اسلامی اقداروں احیاء پر استوار تھیں ، اسی بنیاد پر یہ انقلاب اج بھی بہت سارے ممالک کے مورد توجہ ہے اور عالمی میدان میں خاص اہمیت و منزلت کا حامل و مالک ہے، لہذا بنیادی طور سے اسلامی معاشرہ پر خداوند متعال کی عنایت اور امداد کی بنیادوں پر توجہ اور دقت نہایت ہی لازم وضروری ہے تاکہ بعد کی فتوحات بھی ہم سب کے شامل ہوسکے ۔

جاری ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: سورہ نصرایت 1 تا 3

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
20 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45