Wed, 01/19/2022 - 05:57
مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے جناب ابوذر غفاری (رہ) سے خطاب میں دنیا کی حقیقت بیان کرتے ہوئے فرمایا «يا اباذر و الذي نفس محمد بيده لو ان الدنيا کانت تعدل عندالله جناح بعوضه او ذباب ما سقي الکافر منها شربه من ماء۔۔۔۔ ؛ (۱)
اے ابوذر ! قسم اس خدا کی جس کے قبضہ قدرت میں محمد [ص] کی جان ہے ، اگر مچھر یا مکھی کے پروں کے بقدر بھی اس دنیا کی حیثیت ہوتی تو خداوند متعال کافر کو ایک گھونٹ پانی بھی نہ دیتا۔
اے ابوذر ! دنیا اور جو کچھ بھی اس میں ہے نفرین شدہ ہے بجز اس کے جو خدا کی راہ اور رضایت میں انجام دیا جائے ، خدا کے نزدیک دنیا سے زیادہ منفور و مبغوض کوئی چیز نہیں ہے »
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: مکارم الاخلاق، ج 2 ، ص 368.
Add new comment