شہید زندہ ہے اورقاتل گمنام (۳)

Wed, 01/05/2022 - 05:18
قاسم سلیمانی

پھر اس کی اور زیادہ بگڑی شکل طالبان اور داعش کی صورت میں پیش کرکے اسلام کے خلاف نفرت کا طوفان کھڑا کردیا اسلام کی مکروہ صورت پیش کرنے کی عملی صور ت دکھاتے ہوئے سعودی عرب میں بے گناہوں کے قتل عام سے لیکر یمن اور بحرین میں انکی جنایتوں کو نظرمیں رکھا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں ایک اور ستم شہید مظلوم

 محمد باقرالنمر کی المناک شہادت تھی جس نے سعودی جارحیت کی مٹال پیش کردی اور پھر اس کے آقا عالمی استعمار کے سب سے ظالم مجرم ٹرمپ کی آنکھوں کا سب سے بڑا کانٹا وقار اسلام جنرل قاسم سلیمانی بن کرابھرے جنھیں انتہایی بربریت کے ساتھ شہید کردیا ان کو اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت کے بعد سےشہیدوں کے خون نے اپنا  اثر دکھانا شروع کردیا اور دنیا نے دیکھا کہ کرونا بیماری کے دور میں اس بیماری کے مقابلے میں سب سے زیادہ حماقتوں کا مظاہرہ اسی حکومت نے کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کاسب سے زیادہ سامنا اسی ذلیل حکومت کی رعایا کوکرنا پڑا۔

 دوسری طرف کرونا کی مار جھیل رہے ملک میں مظلوم سیاہ پوستوں کے ساتھ امریکی پولیس کی بربریت نے ظالم کو آخری آئینہ بھی دکھا دیا  پورا امریکہ جلتارہا  اور ظالم تماشائی بنا اپنی تباہی کا منظر دیکھتا رہا   پوری دنیا میں سازشیں کرکے نادان عوام کو بھڑکا کر نا امنی پیدا کرنے والا  اپنی حماقتوں کے نتیجہ میں خود نا امنی کا شکا رہا اس طرح ظالم کی بے بسی کی ساری حقیقت عیاں ہو گئی ہے سپر پاور کا دعویٰ رکھنے والے کے پاس نہ بیماری روکنے کی کوئی دوا تھی اور نہ مظاہرے روکنے کی کوئی تدبیر ظالم اپنے ظلم کا مزہ چکھ کر آخر اقتدار سے بے دخل ہوگیا قدرت کے وعدہ نے سچائی کی جھلک دکھا دی "وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ ؛ اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا عنقریب جان لیں گے کہ وہ (مرنے کے بعد) کونسی پلٹنے کی جگہ پلٹ کر جاتے ہیں ۔ (۱)

آج ٹرمپ گمنام ہے اور قاسم سلیمانی ابومہدی مہندس ہر دردمند دل کی دھڑکن ہیں

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے

خون پھر خون ہے گرتا ہے تو جم جاتا ہے

مظلوموں کی نصرت یقینی ہے  اور یقینا ایک دن مظلوموں کےاصلی حامی زمانے کے امام عج آئیں گے جو ظلم و جور سے بھری ہوئی زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور فضائے عالم اس حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گی 

وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ؛ اور فرما دیجئے کہ حق آگیا اور باطل چلا گیا، بیشک باطل کو زائل و نابود ہی ہو جانا تھا ۔(۲)

پروردگار! مسلمانوں میں شعور اسلامی پیدا کر اور ہمارے امام کے ظہور میں تعجیل فرما۔ آمین

تحریر: سید حمید الحسن زیدی
مدیرالاسوه فاؤنڈیشن سیتاپور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
۱: سورہ شعراء، ایت 227
۲: سورہ اسراء ، 81

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
17 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56