سیرت فاطمی کے تربیتی پہلو (1)

Mon, 01/03/2022 - 05:39
فاطمہ زھراء

صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شخصیت اور آپ کے بلند معنوی مقام و مرتبہ کے بارے میں بہت سی کتابیں تحریر کی گئی ہیں لیکن خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ زندگی کے مختلف پہلووں کو کتابوں میں نہیں سمایاجاسکتا اور اس سلسلہ میں سیکڑوں جلد کتابیں بھی آپ کی عظمت و جلالت کے تمام پہلووں کا احاطہ نہیں کر سکتیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جتنا لکھا جاچکا ہے یاجتنا لکھاجاسکتا ہےاگر اس کے ہزاروں گنا زیادہ انسانی ذہن و دماغ کی وسعتوں سے باہر آئے اور اسے تحریر و تقریر کے ذریعہ الفاظ کا جامہ پہنایا جائے تو وہ آپ کے فضائل و کمالات کے بحر بیکراں کےایک معمولی قطرہ کی حیثیت رکھے گا ۔

الفاظ میں سمائےیہ امکان ہی نہیں
نطق الہ ہو تو ثنا جا کے ہو کہیں

لہذا آپ کی شخصیت اور آپ کی عظمت و جلالت کے مختلف پہلووں کو درک کرنا سوائے ان ذوات مقدسہ کے کسی کے دائرہ امکان میں نہیں ہے جو آپ ہی کی طرح عصمت و طہارت کی منزل پر فائز ہیں ۔

البتہ چونکہ خدا وندعالم نے آپ کے پاکیزہ خاندان کو ساری دنیا کے لئے ہدایت کرنے والا ؛ان کے اقوال و ارشادات اور ان کے سیرت و کردار کو سب کے لئے حجت قرار دیا ہے لہٰذا اپنے اپنے دائرہ امکان اور اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق ان کی ہدایت سے بہرہ مند ہونا اور ان کے سیرت و کردار کو اپنے لئے نمونہ بنانا سب کے لئے ضروری ہے اس لئے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی اطاعت اور فرمانبرداری بھی بالکل اسی طرح لازم اور واجب ہے جس طرح آپ کے گھرانے کے ۱۳/ معصومین علیھم السلام کی اطاعت واجب ہے ۔

امام محمد باقر علیہ السلام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی اطاعت کے واجب ہونے کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی اطاعت اور آپ کی فرمانبرداری خدا وندعالم کے تمام بندوں منجملہ انسان ، جنات بلکہ پرندوں ، چرندوں حتی کہ انبیاء اورفرشتوں پربھی واجب ہے ۔

یہاں پر آپ کی زندگی کے مختلف اصلاحی اور تربیتی پہلووں کا مختلف تذکرہ کیا جا رہا ہے جو انسان سازی کی راہ میں اہم کردار ادا کرسکتےہیں اس کتاب میں اس با عظمت خاتون جنت کی پاکیزہ سیرت کے ان پہلوؤں کا تذکرہ ہے جن میں خالق و مالک کی بارگاہ میں آپ کی عبادت و بندگی سے لے کر دیگر تربیتی امور جیسے شوہر کے ساتھ برتاؤ ، بچوں کی پرورش ، عام لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے تئیں ایثار و فدا کاری اور ہمدردی ، پیغمبر اسلام کی حمایت اور آپ کے مشن کی پاسداری؛ امامت و ولایت کے حق میں جد و جہد اور اس کی پائیداری و پاسداری میں پیش پیش رہنا؛مصائب و مشکلات میں صبر و تحمل اور عزم و حوصلہ کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دینا یہاں تک کہ ہر طرح کی سیاسی ، سماجی حتی جنگ و جہاد کے میدان تک میں سعی و کوشش کرناوغیرہ جیسے تمام امور شامل ہیں ۔

سیرت فاطمی کے تربیتی پہلو کے عنوان سے کچھ سلسلہ وار مباحث ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے قارئین کرام کی خدمت میں پیش کئے
امید ہے مذکورہ مباحث صاحبان مطالعہ مومنین کرام کے لئے سبق آموز ، مفید اور کا آمد ثابت ہوں گے۔

جاری ہے..

تحریر: سید حمید الحسن زیدی
مدیرالاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42