خطبہ فدک کے بعض اہم پیغامات

Sun, 01/02/2022 - 09:51
خطبہ فدک

فَجَعَلَ اللَّهُ الْایمانَ تَطْهیراً لَکُمْ مِنَ الشِّرْکِ

اللہ نے ایمان كو شرك سے پاك ہونے كا وسیلہ قرار دیا

وَ الصَّلاةَ تَنْزیهاً لَکُمْ عَنِ الْکِبْرِ،

نماز کو تكبر سے دور رہنے کیلئے واجب کیا

وَ الزَّکاةَ تَزْکِیَةً لِلنَّفْسِ وَ نِماءً فِی الرِّزْقِ،

زكوة كو وسعت رزق اور تہذيب نفس كا وسیلہ قرار ديا

وَ الصِّیامَ تَثْبیتاً لِلْاِخْلاصِ،

روزے كو بندے كے اخلاص كے اثبات كیلئے واجب كیا۔

وَ الْحَجَّ تَشْییداً لِلدّینِ،

حج كو واجب كرکے دین كى بنیاد كو استوار كیا ۔

الْعَدْلَ تَنْسیقاً لِلْقُلُوبِ،

عدالت كو زندگى كے نظم اور دلوں كى نزدیكى كیلئے ضرورى قرار دیا

وَ طاعَتَنا نِظاماً لِلْمِلَّةِ،

ہلبیت كى اطاعت كو ملت اسلامیہ كے نظم كیلئے ضروری قرار دیا

وَ اِما مَتَنا اَماناً لِلْفُرْقَةِ،

اور امامت كے ذریعے اختلاف و افتراق كا سد باب كیا

وَ الْجِهادَ عِزّاً لِلْاِسْلامِ،

جہاد کو اسلام کیلئے عزت قرار دیا

وَ الصَّبْرَ مَعُونَةً عَلَی اسْتیجابِ الْاَجْرِ.

صبر کو اجر حاصل کرنے کیلئے مددگار قرار دیا

وَ الْاَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ مَصْلِحَةً لِلْعامَّةِ،

امر بالمعروف كو عمومى مصلحت كے ماتحت لازمی قرار دیا

وَ بِرَّ الْوالِدَیْنِ وِقایَةً مِنَ السَّخَطِ،

ماں باپ كے ساتھ نیكى كو ان كے غضب سے مانع قرار دیا

وَ صِلَةَ الْاَرْحامِ مَنْساءً فِی الْعُمْرِ وَ مَنْماةً لِلْعَدَدِ،

اجل كے موخر ہونے اور نفوس كى زیادتى كیلئے صلہ رحمى كا دستور دیا

وَ الْقِصاصَ حِقْناً لِلدِّماءِ،

قتل نفس كو روكنے كیلئے قصاص كو واجب قرار دیا

وَ الْوَفاءَ بِالنَّذْرِ تَعْریضاً لِلْمَغْفِرَةِ

نذر كے پورا كرنے كو گناہوں کی بخشش كا سبب بنایا           

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56