حیا؛ نجات کا وسیلہ

Wed, 12/29/2021 - 08:37
حیا

انکھوں کی حیا اہم ترین حیا ہے قران کریم نے سورہ نورکی ۳۰ ویں ایت شریفہ میں ارشاد فرمایا «قُلْ لِلْمُؤْمِنينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصارِهِمْ وَ يَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذلِکَ أَزْکي لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبيرٌ بِما يَصْنَعُونَ ؛ ترجمہ : آپ مومن مَردوں سے فرما دیں کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں، یہ ان کے لئے بڑی پاکیزہ بات ہے ، بیشک اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو یہ انجام دے رہے ہیں ۔ » (۱)

حضرت امام جعفر صادق(ع) سے منقول ہے کہ رسول خدا (ص) نے فرمایا «أَرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فِیهِ وَکانَ مِنْ قَرِنِهِ إلى قَدَمِهِ ذُنُوباً بَدَّلَهَا اللّهُ حَسَنات: الصِّدْقُ وَالْحَیاءُ وَحُسْنُ الْخُلْقِ وَالشُّکْرُ»؛ جس انسان کے اندر چار صفتیں ہوں گی ، اگر وہ انسان سر سے پیر تک گناہوں میں غرق ہو تو بھی خداوند متعال اس کے تمام گناہوں کو بخش دے گا اور اسے نیکیوں میں بدل دے گا:

۱: سچائی

۲: خوش اخلاقی

۳: شکر گزاری

۴: حیا

البتہ میری نگاہ میں ان چار صفات کا مالک انسان ناممکن ہے کہ گناہوں کا مرتکب ہو، پھر بھی اپنی نجات خود اپنے ہاتھوں میں ہے بہتر ہے کہ ہم سبھی اپنے ایمان کی تقویت میں مصروف رہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: سورہ نور ایت ۳۰

۲: الکافي ، جلد۲ ،  صفحہ ۱۰۷

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 91