شھید قاسم سلیمانی حق کی سیسہ پلائی دیوار (۱)

Wed, 12/29/2021 - 07:25
قاسم سلیمانی

ظلم و ستم سے بھری دنیا کے پروردہ لوگوں نے ہمیشہ اہل حق کو دبانے کی کوشش کی اور اس راہ میں حق پرستوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی، مظلوموں کے خونِ ناحق سے زمین کے خاکی رنگ کو رنگین کیا گیا، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ حق نہ کبھی تلواروں کی جھنکارسے ڈرا ، نہ ظلم و ستم سے خوف کھایا اور نہ ہی کبھی اس کی آواز دبی، بظاہر روح اور جسم میں جدائی تو ڈالی دی گئی لیکن اس کی روح اور اس کے ارادے نہ فقط قتل سے نہیں  مٹے بلکہ سرچڑھ کر بولنے لگے، کس نے نہیں سوچا تھا کہ ایک غریب گھرانے کا بچہ "قاسم سلیمانی" ایک دن طلسماتی شخصیت بنے گا۔

ایران کے جنوب مشرق میں واقع جغرافیائی لحاظ سے ملک کے سب بڑے صوبے کرمان سے تعلق رکھنے والے قاسم سلیمانی 9 فروری 1957ء کو پیدا ہوئے، میٹرک پاس کرنے کے بعد بڑے بیٹے کی حیثیت سے اپنے والد حسن سلیمانی کا ہاتھ بٹانے کے لئے مزدوری کرنے لگے اور واٹر بورڈ میں ملازمت ملنے کے بعد کرمان شہر چلے گئے۔

22 ستمبر 1980ء کو صدام حسین کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران کچھ عرصہ کرمان ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے مگر جنگ میں شدت آنے کی وجہ سے فقط چھے ہفتے فوجی تربیت حاصل کرنے کے بعد صوبہ کرمان کے 300 فوجی جوانوں کے ہمراہ ایران و عراق سرحد پر ملک کے دفاع کیلئے حاضر ہوگئے ۔

جنگ کے خاتمے کے بعد ملک کی مشرقی سرحدوں پر تعیینات ہوئے اور افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں، فداکارنہ کوششوں کے نتیجہ میں ملک کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای نے 1998ء میں انہیں قدس بریگیڈ کا سربراہ بنا دیا۔

جاری ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: ینگ جرنلسٹ کلب نیوز سائٹ (yjc.news )، نیوز کوڈ 7276553

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55