ظھور امام زمانہ(عج) میں حضرت عیسی(ع) کا عظیم مرتبہ (۳)

Tue, 12/28/2021 - 07:32
امام مھدی و حضرت عیسی ع

امام زمانہ (عج) کی حکومت میں حضرت عیسی (ع) کی ذمہ داریاں

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بے مثال الھی حکومت میں حضرت عیسی علیہ السلام کی دو اہم ذمہ داریاں ہوں گی :

۱: منصب وزارت

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حکومت قائم ہونے کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام وزارت کے مقام پر فائز ہوں گے اور بہ حکم خداوند متعال حضرت مہدی (عج) کی جانب سے انہیں منصب وزارت سونپا جائے گا، اپ (ع) بعض مسائل و امور کو اپنے ہاتھوں اور اختیار میں لیں گے اور حضرت مهدی علیہ السلام کی حکومت کو عالمی بنانے اور اس کی توسیع میں اہم کردار ادا فرمائیں گے ۔ [7]

اس دوران حضرت عیسی علیہ السلام کا اہم ترین کام اور اقدام دجال کا قتل ہوگا، وہ زمانہ اور دوران، وہ دوران ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ، دجال کی قیادت میں ایک ہزار فوجیوں پر مشتمل یہودیوں کی فوج سے روبر ہوں گے اور جنگ کے بعد ان سب کو واصل جہنم کردیں گے ۔ [8]

اگر چہ بعض روایتوں میں دجال کے قتل کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی جانب منسوب کیا گیا ہے [9] مگر مختلف روایات اور نقل کے یکجا کرنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دجال اور اس کے فوجی امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے حکم سے، حضرت عیسی علیہ السلام کے ہاتھوں قتل ہوں گے ۔

۲: منصب قضاوت

آخر میں حضرت عیسی علیہ السلام منصب قضاوت پر تشریف فرما ہوں گے اور لوگوں کے درمیان حق و انصاف کا پرچم لہرائیں گے نیز اپ ہی کے ہاتھوں تمام صلیبیں توڑی جائیں گی ۔ [10]

اس پوری گفتگو کا نتیجہ اور ماحصل یہ ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظھور کے وقت حضرت عیسی علیہ السلام کا خاص اور بلند مقام ہے ۔

گذشتہ قسطیں یہاں مطالعہ کریں 

http://www.ur.btid.org/node/6454
http://www.ur.btid.org/node/6460

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

[7]. التشریف بالمنن، ابن طاووس، ص174.

[8]. تفسیرقمی، ج2، ص271؛ التفسیر القرآن العظیم، ابن کثیر، ج7، ص136.

[9]. کمال الدین، صدوق، ج2، ص527.

[10]. بشارة المصطفی، طبری عاملی، ص258؛ ینابیع المودة، قندوزی، ج3، ص357.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 81