حدیث روز | اچھا انداز گفتگو، مال و دولت کی فراوانی کا سبب

Tue, 12/28/2021 - 06:38
حدیث روز

امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا:

الْقَوْلُ الْحَسَنُ يُثْرِى الْمالَ وَ يُنْمِى الرِّزْقَ وَ يُنْسِئُ فِى الاَجَلِ وَ يُحَبِّبُاِلَى الاَهْلِ وَ يُدْخِلُ الْجَنَّةَ (۱)

اچھا انداز گفتگو دولت کی کثرت، رزق کی فراوانی، موت میں تاخیر، خاندان میں محبوبیت اور بہشت میں داخل ہونے کا سبب ہے ۔

نیز امام محمد باقر عليہ السلام نے فرمایا:

فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّوَجَلَّ "وَ قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْناً"  قَالَ قُولُوا لِلنَّاسِ أَحْسَنَ مَا تُحِبُّونَ أَنْ يُقَالَ لَكُمْ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ يُبْغِضُ اللَّعَّانَ السَّبَّابَ الطَّعَّانَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ السَّائِلَ الْمُلْحِفَ وَ يُحِبُّ الْحَيَّ الْحَلِيمَ الْعَفِيفَ الْمُتَعَفِّفَ ۔ (۲)

امام محمد باقر عليہ السلام نے خداوند متعال کے اس کلام « قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْناً ؛ لوگوں کے ساتھ اچھا انداز گفتگو اپناو» کے ضمن میں فرمایا کہ وہ بہترین انداز گفتگو جو تم لوگوں کی جانب سے اپنے لئے اپنائے جانے کے خواہشمند ہو، خود اپناو کیوں کہ خداوند متعال لعنت بھیجنے والے، مومنین کو زخم زبان دینے والے، بد زبان اور فقیر مزاج سے نفرت کرتا ہے جبکہ با حیا، صابر اور با عزت انسان کو پسند کرتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: خصال، ص ۳۱۷، ح ۱۰۰

۲: امالى صدوق، ص 254

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38