(امام زمانہ عج کی حکومت کے تشکیل میں حضرت عیسی (ع) کا کردار)
روایتیں اور تواریخ اس بات کی بیانگر ہیں کہ حضرت عیسی سلام اللہ علیہ ، حضرت امام مہدی (عج) کی جانب عام افکار کو موڑنے میں اہم کردار اور رول ادا کریں گے کیوں کہ تمام یہودی حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لے ائیں گے اور دوسرے حضرت عیسی (ع) کی خدائی کا انکار کرتے ہوئے اپ کی بندگی اور رسالت کا اقرار کریں گے ۔ [4] نتیجہ میں تمام عیسائی اور یہودی حضرت عیسی علیہ السلام کی موت سے پہلے امام زمانہ (عج) کے دوران خلافت و حکومت میں اپ (عج) پر ایمان لے ائیں گے ۔ [5] اور وہ دوران اس ایت کریمہ " وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتابِ إِلاَّ لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ؛ ] اور (قربِ قیامت نزولِ مسیح علیہ السلام کے وقت) اہلِ کتاب میں سے کوئی (فرد یا فرقہ) نہ رہے گا مگر وہ عیسٰی (علیہ السلام) پر ان کی موت سے پہلے ضرور (صحیح طریقے سے) ایمان لے آئے گا " کا مکمل مصدق ہوگا۔
حَسِین منظر؛ حضرت حجت (عج) کی امامت میں نماز جماعت ادا کرنا
حضرت امام زمانہ (عج) کے ظھور کے وقت حَسِین ترین اور خوبصورت ترین منظر حضرت امام مہدی (عج) کی امامت اور اپ کی اقتداء میں حضرت عیسی علیہ السلام کا نماز جماعت ادا کرنا ہے ، یہ منظر اس بات کا سبب ہوگا کہ تمام وہ لوگ جو حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لائے ہیں، امام مہدی (عج) پر ایمان لے ائیں ، اس کے نتیجہ میں حضرت امام مہدی (عج) ایک عالمی اور وسیع حکومت جس کا دائرہ کا مغرب سے مشرق تک ہوگا، تشکیل دیں گے ۔ [6]
جاری ہے ۔۔۔
گذشتہ قسط یہاں مطالعہ کریں
http://www.ur.btid.org/node/6454
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[4] ۔ تفسیر نمونه، مکارم، ج4، ص204.
[5] ۔ تفسیرقمی، ج1، ص158.
[6]۔ کمال الدین، صدوق، ج1، ص280.
Add new comment