عورتوں کی نبوت (۳)

Mon, 12/13/2021 - 09:40
عورت

عورتوں کی نبوت

(مختلف سرزمین پہ پیغمبروں کی بعثت)

مردم و زن دونوں ہی اہم انسان، خداوند متعال کے نزدیک محترم و مکرم اور انسانیت کے حوالے سے ایک دوسرے کے برابر و مشابہ ہیں مگر جسمانی اور نفسیاتی حوالے سے ذرا مختلف ہونے کی بنیاد پر احکام میں مخلتف ہیں، اگر ہم مرد و زن کے جسمانی اور نفسیاتی اختلاف پر نظر نہ ڈالیں ، اسے نگاہ میں نہ رکھیں اور مشابہ احکام معین کریں تو ان پر ظلم کریں گے، لہذا اگر یہ دیکھ رہے ہیں کہ بعض انتظامی ذمہ داریاں جیسے نبوت یا مرجعیت وغیرہ، عورتوں کیلئے نہیں ہیں، یہ ذمہ داریاں ان کے دوش پرنہیں ڈالی گئی ہیں، تو اس کی وجہ اور بنیاد یہ نہیں ہے کہ وہ اسے انجام دینے کی توانائی نہیں رکھتی بلکہ خداوند متعال نے نبوت یا مرجعیت وغیرہ جیسی انتظامی ذمہ داریوں کو عورت کے جسم و روح میں موجود نزاکت و لطافت کی وجہ سے مردوں کے دوش پر رکھی ہے ، اور یہ عورت کے حق میں تبعیض و بی انصافی نہیں بلکہ عین عدالت و انصاف ہے ، اس کے علاوہ سارے مرد تو منصب نبوت پر فائز نہیں ہیں بلکہ ان میں سے کچھ ہی اس اہم منصب اور عہدہ پر فائز ہیں ۔(۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱:  المیزان، ج 2، ص 271.

۲: سایت پایگاه خبری عصر لارستان، کد خبر1117.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 64