آل سعود یا آل یہود (۱)

Sun, 12/12/2021 - 09:49
ال سدود

ہم جب ال سعود کے نظریات پر نگاہ دوڑاتے ہیں تو اس بات کا بخوبی احساس ہوتا ہے کہ حکومت عربستان سعودی نے ہمیشہ اپنے شخصی اور ذاتی نیز بڑی طاقتوں کے منافع کو ملت فلسطین کے منافع پر مقدم رکھا ہے اور ان کے مسلمہ حقوق پر بڑی طاقتوں کے منافع کو ترجیح دیا ہے۔

عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود معروف بہ ابن سعود نے سن ۱۹۰۲ عیسوی میں عربستان سعودی میں حکومت کی بنیاد رکھی، انہوں نے جزیرہ عربستان کے بیشترعلاقے من جملہ حجاز اور دو مقدس شھر مکہ و مدینہ پر قبضہ جمانے کے بعد رسما سن ۱۹۰۲ عیسوی میں اس جزیرہ پر اپنی حکومت کا اعلان کردیا اور جب تک زندہ رہے یعنی ۱۹۵۳ عیسوی تک اس سرزمین پر حکمرانی کی۔

آل سعود کے اس طولانی ترین دوران حکومت کی نصف صدی کے پہلے حصہ میں اہم حوادث رونما ہوئے کہ جو موجودہ مشرق وسطی کی تشکیل کا سبب بنا۔

عالمی جنگ (ورڈ وار) من جملہ انہیں حوادث میں سے ایک ہے کہ جس بعد عرب ممالک میں سے عراق، اردن، شام اور لبنان، یوروپ کی بڑی طاقتوں کے تحت تسلط قرار پائے۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
17 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45