خاک شفا پر سجدہ کے آثار و برکات

Wed, 12/08/2021 - 09:47
خاک شفا

خاک شفا کیلئے جو آثار اور برکتیں بیان کی گئی ہیں جو کسی بھی خاک اور مٹی کیلئے نہیں بیان ہوئیں ، خاک کربلائے معلی بہشت کا ٹکڑا ہے کہ جسے خداوند متعال نے ایک فداکار اور مجاھد فی سبیل اللہ کی فداکاری اور صدقہ میں، جس نے اللہ کی راہ اور دین کی حفاظت و بقا میں اپنی پوری ہستی اور پورا کنبہ فدا کردیا، اس خاک میں برکت، فضیلت اور شفا قرار دے دی۔

اس میں کوئی شک و شبہہ نہیں کہ اس جہان میں جو کچھ بھی بلند و بالاتر ہے وہ سب کا سب یا تو خداوند متعال سے منسوب ہونے کی وجہ سے ہے یا ذاتی شرافت و عظمت کی بنیاد پر ہے یا پھر اس میں کچھ ایسی معجزہ انگیز خصوصیت موجود ہے کہ اس نے اسے عظیم و با برکت بنا دیا ہے ۔

خاک کربلائے معلی یا خاک شفا میں دونوں ہی باتیں موجود ہیں اور دونوں ہی خصوصیت پائی جاتی ہیں کیوں کہ روایتوں کی بنیاد پر جہاں خاک شفا میں الھی و ذاتی عظمت بھی موجود ہے وہیں ایک اہم و تاریخ ساز سانحہ کی بیانگر بھی ہے کہ وہ سن ۶۰ ہجری میں امام مظلوم حضرت حسین ابن علی علیہما السلام اور انکے اصحاب با وفا کی اس سرزمین پر شھادت ہے لہذا اسی بنیاد پر یہ خاک اور مٹی با فضلیت و کمالات کی مالک ہے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51