تفسیرسورہ ھود/ ایت۱۲۰ میں موجود پیغام

Wed, 12/08/2021 - 07:31
تفسیرسورہ ھود

قران کریم کی سورہ ہود کی ۱۲۰ ویں ایت میں خداوند متعال کا ارشاد ہے کہ" وَكُلًّا نَّقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنبَاءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ ۚ وَجَاءَكَ فِي هَٰذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ وَذِكْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ، ترجمہ: اور ہم قدیم رسولوں کے واقعات آپ سے بیان کررہے ہیں کہ ان کے ذریعہ آپ کے دل کو مضبوط رکھیں اور ان واقعات میں حق، نصیحت اور صاحبان ایمان کے لئے سامانِ عبرت بھی ہے ۔ )120(

گذشتہ امتوں کے حالات سے آگاہی کا اثر

قران کریم کا ارشاد ہے کہ ہم نے مختلف رسولوں اور پیغمبروں کی داستان اس لئے تمہارے لئے بیان کی تاکہ تمہارے دل مضبوط اور تمہارے ارادے مستحکم ہوسکیں ۔ (وَكُلًّا نَّقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنبَاءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ ۚ ) ۔

اس ایت کریمہ میں لفظ " کلا" کے ذریعہ ان مختلف امتوں کے حالات زندگی کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جو انبیاء الھی سے روبرو رہیں، انحرافات، اختلافات و انہیں ملنے والی سزا کی جانب بھی اشارہ ہے کہ جو انسانی حیات پر بہت حد تک اثر انداز ہے۔

نیز قلب پيغمبر (صلى اللّه عليه و آله و سلّم ) کی تقويت اور اپ کے ارادہ میں ثبات و استحکام کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے جو کاملا فطری عمل ہے کیوں کہ ضدی، بد مزاج، بے رحم اور سرسخت دشمن خـواه و نـاخـواه قـلب پيغمبر (صلى اللّه عليه و آله و سلّم ) پر اثر انداز تھا، بہرحال پیغمبر (ص) بھی انسان اور بشر تھے۔

اس وجہ سے کہ قلب پیغمبر(ص) ہرگز نہ لرزے اور غبار آلود نہ ہو خداوند متعال نے انہیں گذشتہ انبیاء علیھم السلام کی داستان بتائی، ان کی مشکلات اور ان کی استقامت کا تذکرہ کیا اور ضدی و بد مزاج قوم کے مقابل ان کی پیروزی کی داستان سنائی تاکہ قلب پیغمبر (صلى اللّه عليه و آله و سلّم ) اور ان کے ہمراہ دیگر مومنین کے دل، مضبوط و مستحکم ہوسکیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: سورہ ھود ایت 120

۲: تفسیر نمونہ و نور

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 28