اولاد کی اسلامی تربیت والدین کا سب سے بڑا فرض

Tue, 07/21/2020 - 12:12

خلاصہ: اولاد اللہ کی امانت ہے والدین کے پاس، والدین کا فرض بنتا ہے کہ اسکی پرورش اور تربیت میں کوئی کوتاہی نہ برتیں، انھیں دین کے بارے میں سمجھائیں بچپن ہی سے ایسی عادتیں ڈالی جائیں کہ وہ انکی روح میں بس جائیں۔ 

اولاد کی اسلامی تربیت والدین کا سب سے بڑا فرض

     ہر انسان کے دل میں ایک بار یہ سوال ضرور آتا ہےکہ آخر ہمیں کیوں پیدا کیا گیا ہے؟
     کچھ لوگ اس کی گونجھ میں اللہ کی مدد سے اپنی دنیا اور آخرت سنوار لیتے ہیں تو کچھ شیطان کے بہکاوے میں آکر ان فانی لذتوں کا لطف لینے میں مشغول رہتے ہیں،اصول دین پانچ ہیں: "توحید، عدالت، نبوت، امامت، قیامت" بچپن میں یاد کئے ہوئے ان اصولوں کو صرف زبان کی حد تک رٹ کر ہم اپنے آپ کو مؤمن کہنے لگتے ہیں۔
     کیا بس یہی ہمارا دین ہے؟ کیا صرف یہ ہی معلومات ہمارے لئے کافی ہیں؟ یہ ہم کیسے مؤمن ہیں؟
     جب انسان اس پہلو سے سونچنا شروع کرتا ہے تو اللہ اسکو ان جوابات کی تلاش میں لگا دیتا ہے اور بےشک اللہ ہدایت عطافرماتاہے اسی کو جو اسکے لئے کوشش کرتے ہیں، کتنا اچھا ہوگا اگر ہمارا معاشرہ ہی اسلامی بنیادوں پر قائم ہوجائے، ہمارے بچے ایک اسلامی ماحول میں پروان چڑھیں، انہیں بچپن ہی سے وہ عادتیں اور باتیں سیکھائی جائیں جو ہمارا دین سیکھاتا ہے۔ 
     خداوند متعال والدین کو اولاد جیسی بہت بڑی نعمت سے نوازتا ہے، اولاد اللہ کی امانت ہے والدین کے پاس، والدین کا فرض بنتا ہے کہ اسکی پرورش اور تربیت میں کوئی کوتاہی نہ برتیں، انھیں دین کے بارے میں سمجھائیں بچپن ہی سے ایسی عادتیں ڈالی جائیں کہ وہ انکی روح میں بس جائیں اور اس بارے میں والدین کو غوروفکر کرتے رہنا چاہیے کہ بچے کو کس طرح سیکھانا ہے۔
     اپنے لفظوں میں تھوڑی ترمیم کر لینے سے بڑا فرق پڑتا ہے، اسکی ایک چھوٹی سی مثال ایسے کے اٹھو بیٹھو ہاتھ منہ دھولو کے بجائے وضو کرلو کہا جائے تو خود بخود باوضو رہنے کی عادت بن جائے گی اور با وضو رہنے کے فوائد انسان کی شخصیت پر رونما ہوتے رہینگے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42