اولاد کے درمیان تفریق

Tue, 07/03/2018 - 08:24

خلاصہ: والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کے درمیان کسی بھی طریقہ کی تفریق نہ کریں۔

اولاد کے درمیان تفریق

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اگر اولاد کے درمیان فرق ہوں مثلا ایک بہت زیادہ زیرک اور ہوشیار ہو لیکن دوسرا اس طرح نہ ہو تب بھی ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرنا چاہئے، جس کے بارے میں امام صادق(علیہ السلام) اپنے والد بزرگوار سے نقل فرماتے ہیں: «خدا کی قسم، میں اپنی بعض اولاد سے محبت کا اظھار بغیر رغبت کے کرتا ہوں، حالانکہ میری یہ محبت کا مستحق میرا دوسرا فرزند ہے، میں اس طرح اس لئے کرتا ہوں، تاکہ ان کے شر سے میرا دوسرا فرزند محفوظ رہے، اور وہ لوگ اس طرح کا کردار پیش نہ کریں جس طرح حضرت یوسف(علیہ السلام) کے بھائیوں نے ان کے ساتھ کیا تھا»[تفسير نورالثقلين، ج۲، ص۴۰۸]۔
     حضرت یوسف(علیہ السلام) کے بھائیوں نے حسد کی بناء پر اس طرح کا کردار پیش کیا، یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو اس طرح کی حسد میں گرفتار ہونے سے محفوظ رکھیں، کیونکہ حسد ان کی پوری زندگی کو تباہ و برباد کردیتا ہے۔
      ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی اولاد کی تربیت کے لئے پوری طریقہ سے معصومین(علیہم السلام) کی اتباع کریں، تاکہ ہم ان کے دلوں میں حسد کے پیدا ہونے کا سبب نہ بنے۔
*تفسير نورالثقلين، عبد على ابن جمعه‏، ج۲، ص۴۰۸، انتشارات اسماعيليان‏، قم‏، ۱۴۱۵ق‏۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20