نماز گناہوں سے دوری کا سبب

Tue, 07/21/2020 - 11:36

خلاصہ: نماز خدا سے قریب ہونے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔

نماز گناہوں سے دوری کا سبب

     نماز کو قائم کرنے کے بارے میں قرآن کریم کر سورۂ عنکبوت کی آیت نمبر ۴۵ میں خداوند متعال ارشاد فرمارہاہے:«اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ وَلَذِكْرُ اللَّـهِ أَكْبَرُ ۗ وَاللَّـهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ[سورۂ عنکبوت، آیت:۴۵] جس کتاب کی آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھ کر سنائیں اور نماز قائم کریں کہ نماز ہر برائی اور بدکاری سے روکنے والی ہے اور اللہ کا ذکر بہت بڑی شے ہے اور اللہ تمہارے کاروبار سے خوب باخبر ہے»، نماز میں خداوند متعال نے یہ خاصیت اور تاثیر رکھی ہے کہ وہ نمازی کو گناہوں اور برائیوں سے روک دیتی ہے۔
     جب بھی کوئی پریشانی یا مصیبت سامنے آئے تو ہمیں چاہیے کہ ہم اس پر صبر کریں اور خداوند متعال سے تعلق قائم کریں اور نماز خدا سے تعلق قائم کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 90