تکبر، خدا سے دوری اور  شرک و کفر کا سبب

Wed, 06/28/2017 - 16:08

خلاصہ: کافر خدا کی رحمت سے دور ہوتا ہے۔

تکبر، خدا سے دوری اور  شرک و کفر کا سبب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     متکبر انسان دنیا و آخرت دونوں میں نقصان اٹھاتا ہے دنیا میں وہ لوگوں کے درمیان بدنام ہوکر رہ جاتا ہے اور آخرت میں اسے مشرک اور کافر کی سزا ملتی ہے تکبر کی حقیقت خدا کی حکمت پر اعتراض ہے اور اس کی ربوبیت کا انکارہے قرآن کریم اس کے بارے فرماتا ہے : «أَبَى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ[سورۂ بقری، آیت:۳۴] اس نے انکار اور غرور سے کام لیا اور کافرین میں ہوگیا»، اور کافر خدا کی رحمت سے دور ہوتا ہے کیونکہ تکبر اور بڑائی صرف اور صرف خداوند عالم کی ذات سے مخصوص ہے اس لئے جو شخص کبریائی اور بڑائی کی ردا کو اوڑھ لیتا ہے وہ خدا کو اس کی بڑائی میں چیلنچ کرتا ہے اور جو خدا کو چیلنچ کرے وہ انسانیت اور خدا کی بارگاہ سے دور ہوجاتا ہے، اسی لئے خود خداوند کا فرمان ہے :«إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِينَ[سورۂ تحل، آیت:۲۳] وہ متکبرین کو ہرگز پسند نہیں کرتا ہے»،  دوسری جگہ ارشاد فرمایا :«سَأَصْرِفُ عَنْ آيَاتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ [سورۂ اعراف، آیت:۱۴۶] میں عنقریب اپنی آیتوں کی طرف سے ان لوگوں کو پھیر دوں گا جو روئے زمین میں ناحق اکڑتے پھرتے ہیں»۔
    اس لئے انسان کو چاہئے کہ وہ تواضع کو اپنا آپ کو تکبر اورغرور سے دور رکھیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37