قرآن میں حق اور انصاف

Wed, 06/17/2020 - 07:02

خلاصہ: چاہے عدل و انصاف کی وجہ سے  ماں باپ اوررشتے داروں کو نقصان ہی کیوں نہ اٹھانا پڑے، ہر حال میں عدل و انصاف کا ساتھ دینا چاہئے۔

قرآن میں حق اور انصاف

بسم اللہ الرحمن الرحیم
   اگر معاشرے کو انسان معاشرہ بنانا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ اس معاشرے میں سب سے پہلے عدل اور انصاف کو قائم کیا جائے اسی لئے خداوند متعال نے عدل اور انصاف کو قائم کرے پر بہت زیادہ  زور دیا ہے اور اس کے قیام کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی ہے جیسا کہ اس آیت میں ارشاد فرمارہا ہے:«يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَ لَا یَجۡرِمَنَّکُمۡ شَنَاٰنُ قَوۡمٍ عَلٰۤی اَلَّا تَعۡدِلُوۡا ؕ اِعۡدِلُوۡا ۟ ہُوَ اَقۡرَبُ لِلتَّقۡوٰی ۫ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ[سورۂ مائدہ، آیت:۸] ایمان والو خدا کے لئے قیام کرنے والے اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بنو اور خبردار کسی قوم کی عداوت تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کردے کہ انصاف کو ترک کردو -انصاف کرو کہ یہی تقوٰی سے قریب تر ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے»۔
     دوسری آیت میں خداوند متعال نے اس طرح ارشاد فرمایا: «اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَ الۡاِحۡسَانِ وَ اِیۡتَآیِٔ ذِی الۡقُرۡبٰی وَ یَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ وَ الۡبَغۡیِ ۚ یَعِظُکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ[سورۂ نحل، آیت۹۰] بیشک اللہ عدل ,احسان اور قرابت داروں کے حقوق کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے اور بدکاری ,ناشائستہ حرکات اور ظلم سے منع کرتا ہے کہ شاید تم اسی طرح نصیحت حاصل کرلو»۔
    ان آیتوں میں خداوند متعال اہل ایمان کو عدل وانصاف قائم کرنے اور حق وسچائی کے مطابق گواہی دینے کی تاکید کررہا ہے اوراس بات کا حکم دیرہا ہے، چاہے تمہاری سچی گواہی کی وجہ سے تمہارے ماں باپ اوررشتے داروں کو نقصان ہی کیوں نہ اٹھانا پڑے، گواہی ہر حال میں حق و سچ کے ساتھ ہونی چاہئے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67