قرآن میں شراب کی حرمت

Tue, 07/31/2018 - 18:08

خلاصہ: قرآن مجید میں خداوند متعال نے مختلف آیتوں میں شراب پینے بہت تأکید کےساتھ مذمت فرمائی ہے۔

قرآن میں شراب کی حرمت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     تمام آسمانی کتابوں میں قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس میں تحریف نہیں کی گئی، اس میں شراب کی حرمت کو واضح اور روشن طور پر بیان کیا گیا ہے خدا وند متعال نے قرآن میں شراب کو بہت بڑا گناہ قرار دیتے ہو اس طرح فرما یا ہے: «یَسْئَلُونَک عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ قُلْ فِیهِمَا إِثْمٌ کبِیرٌ وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ إِثْمُهُمَا أَکبرُ مِن نَّفْعِهِمَا[سورہ ٔبقره، آیت:۲۱۹] یہ آپ سے شراب اورجوئے کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو کہہ دیجئے کہ ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے اور بہت سے فائدے بھی ہیں لیکن ان کا گناہ فائدے سے کہیں زیادہ بڑا ہے»۔
     اور دوسرے آیت میں شراب کو نجس قرار دیتے ہوئے اس طرح فرمارہا ہے: «وَ مِن ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَ الْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَ رِزْقًا حَسَنًا[سورۂ نحل، آیت:۶۷]اور پھر خرمہ اور انگور کے پھلوں سے وہ شیرہ نکالتے ہیں جس سے تم نشہ اور بہترین رزق سب کچھ تیار کرلیتے ہو»۔
     ایک اور آیت میں شراب کو شیطانی عمل قرار دیا گیا ہے اور اس سے بچنے کو واجب قراردیا گیا ہے: «یأَیهَا الَّذِینَ ءَامَنُوا إِنَّمَا الخَمْرُ وَ الْمَیسرُ وَ الأَنصاب وَ الأَزْلَامَ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشیطنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ[سورۂ مائده، آیت:۹۰] ایمان والو !شرابً جوا ,بت ,پانسہ یہ سب گندے شیطانی اعمال ہیں لہذا ان سے پرہیز کرو تاکہ کامیابی حاصل کرسکو»۔
     ان آیتوں سے یہ پوری طریقے سے واضح ہوجاتا ہے کہ شراب پینا حرام ہے، اب اگر کوئی شراب بھی پی رہا ہے اور ایمان کا دعوی بھی کررہا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اپنے ایمان کے بارے میں خود غور کرے کے وہ خدا پر کتنا ایمان رکھتا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 19