قرآن ، دلوں کو زندہ  کرتا ہے

Tue, 06/20/2017 - 12:47

خلاصہ: قرآن کریم نفسانی خواہشات کے دلدل سے اپنے آپ کو بچانے کا ایک بہت محکم اور مضبوط ذریعہ ہے۔

قرآن ، دلوں کو زندہ  کرتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     شیطان کے وسوسے اور نفسانی خواہشات انسان کو گناہ کے طرف کھینچ کر لیجاتے ہیں جس کے نتیجہ میں انسان کا دل مردہ ہوجاتا ہے لیکن اگر انسان اپنی زندگی میں ایسے کام کریں جس سے شیطان کے وسوسے اور نفسانی خواہشات اس پرغلبہ نہ کریں تو وہ یقینا اپنے آپ کو گناہ کے دلدل میں پھنسنے سے بچا سکتا ہے قرآن کریم اس دلدل سے اپنے آپ کو بچانے کا ایک بہت محکم اور مضبوط ذریعہ ہے کیونکہ قرآن مجید دلوں کو زندہ کرنے اور انسان کو اللہ تعالی سے قریب تر کرنے کا بہترین وسیلہ ہے جس کے بارے میں  رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) عنس سے اس طرح فرمارہے ہیں: «يا بني، لا تغفل عن قراءة القرآن فإن القرآن يحيى القلب الميت، و ينهى عن الفحشاء و المنكر؛ اے  بیٹا! قرآن کی تلاوت سے اپنے آپ کو غافل مت کرو کیونکہ بے شک قرآن مردہ دلوں کو زندہ کرتا ہے اور برائیوں سے روکتا ہے»[البرهان فی تفسیر القرآن، ج۱، ص۱۹]۔
     یوں تو ہر وقت قرآن کو پڑھنے کی بہت زیادہ تأکید کی گئی ہے لیکن ماہ مبارک رمضان میں اس کی تلاوت کی بہت زیادہ تأکید کی گئ ہے اب جبکہ ماہ مبارک رمضان ہم سے جدا ہونے والا ہے تو ہمیں چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنے آپ کو اس  کی تلاوت میں مصروف رکھیں تاکہ اس کے ذریعہ اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار سکیں۔
*البرهان فی تفسیر القرآن، سید هاشم بن سلیمان، انشتارات مؤسسه بعثه، قم، ۱۳۷۴ش.

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 81