گانا بجانا قرآن کی نگاہ میں

Wed, 06/24/2020 - 06:11

خلاصہ: گانے بجانے کی اسلام میں بہت زیادہ مذمت کی گئی ہے کیونکہ یہ ایک بیھودہ فعل ہے جس میں انسان کا وقت ضایع ہوتا ہے۔

گانا بجانا قرآن کی نگاہ میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اسلام میں گانا بجانا ، میوزک اور موسیقی کے آلات کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے اور اس بات کی طرف خداوند متعال نے قرآن مجید میں کئی جگہ اشارہ فرمایا ہے  جیسا کہ اس آیت میں ارشاد فرمارہا ہے:«وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشۡتَرِیۡ لَہۡوَ الۡحَدِیۡثِ لِیُضِلَّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ وَّ یَتَّخِذَہَا ہُزُوًا ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ[سورہ لقمان، آیت:۶] لوگوں میں ایسا شخص بھی ہے جو مہمل باتوں کو خریدتا ہے تاکہ ان کے ذریعہ بغیر سمجھے بوجھے لوگوں کو راہ خدا سے گمراہ کرے اور آیات الہٰیہ کا مذاق اڑائے درحقیقت ایسے ہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے»، مفسرین  نے لہو الحدیث   تفسیر میں موسیقی  کا تذکرۃ  کیا ہے۔
    خداوند متعال دوسری جگہ اس طرح ارشاد فرمارہا ہے:«فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ[سورۂ حج، آیت:۳۰] لہذا تم ناپاک بتوں سے پرہیز کرتے رہو اور لغو اور مہمل باتوں سے اجتناب کرتے رہو»، قول زور کی تفسیر میں موسیقی کا ذکر کیا گیا ہے۔
​​​​​​    ایک اور جگہ خداوند متعال اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنِ اللَّغۡوِ مُعۡرِضُوۡنَ[سورہ مؤمنون، آیت:۳] اور لغو باتوں سے اعراض کرنے والے ہیں»۔
     یہ آیات اور ان جیسی بہت زیادہ آیتوں میں خداوند متعال نے گانے بجانے کی مذمت کی ہےاس تمام مؤمین کو چاہئے کہ گانے بجانے سے اپنے آپ ک محفوظ رکھے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22