خوشی میں بھی اللہ کو یاد رکھنا

Wed, 05/20/2020 - 14:59

خلاصہ: جیسے تکلیف اور پریشانیوں میں انسان اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے، اسی طرح خوشی میں بھی اللہ تعالیٰ کو یاد رکھنا چاہیے اور اس کے احکام پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔

خوشی میں بھی اللہ کو یاد رکھنا

اللہ کا ذکر اور یاد صرف پریشانیوں اور تکلیفیوں میں نہیں ہے، بلکہ خوشیوں اور لذتوں کے وقت بھی اللہ کو یاد کرنا چاہیے، کیونکہ جائز خوشی اور لذت، اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے تو اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے انسان اللہ کے احکام کی طرف متوجہ رہے اور شکر کے بجائے ناشکری نہ کرے۔
ایسا نہ ہو کہ جب خوشی آئے تو اپنے آپ کو اللہ سے بے نیاز سمجھ لے اور اللہ کو بھلا دیا۔ اس شخص نے جب اللہ کو بھلا دیا تو اپنی نفسانی خواہشات کے مطابق قدم اٹھائے گا، یہاں تک کہ اللہ کو بھلا دینے کی وجہ سے وہ اپنی خوشی کو بڑھانے یا جاری رکھنے کے لئے گناہ اور اللہ کی نافرمانی کا ارتکاب کرے گا، لیکن اگر اللہ کو یاد رکھے گا تو مختلف کاموں میں اس کی توجہ رہے گی کہ خوشی کی حالت سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا، بلکہ اللہ کے حکم پر عمل کرنے میں مصروف رہنا ہے، اس خوشی نے کچھ دیر کے بعد ختم ہوجانا ہے، لیکن گناہ کے اثرات اور سزا باقی رہیں گے۔
خوشی کے موقع پر انسان یہ نہ سمجھ لے کہ اب وہ آزاد ہے اور اپنی مرضی کرے، بلکہ جائز خوشی کے اسباب کو فراہم کرنے والا اور آدمی کو خوش کرنے والا بھی وہی اللہ ہے جو اللہ دکھ، تکلیف اور پریشانیوں کے اضطراب سے لاچار آدمی کو نجات دیتا ہے۔
سورہ فصلت کی آیت ۵۱ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنسَانِ أَعْرَضَ وَنَأَىٰ بِجَانِبِهِ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُو دُعَاءٍ عَرِيضٍ"، "اور جب ہم انسان کو کوئی کچھ نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ (تکبر سے) منہ پھیر لیتا ہے اور پہلو تہی کرنے لگتا ہے اورجب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو پھر لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے"۔

* ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49