موت کی یاد غفلت سے دوری کا سبب

Tue, 01/09/2018 - 05:43

خلاصہ: انسان کو غفلت سے دور کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ اس کا موت کو یاد کرنا ہے

موت کی یاد غفلت سے  دوری کا سبب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     غفلت انسان کو تمام اچھے کاموں سے دور رکھنے کا سبب ہے، غفلت انسان کی بہت زیادہ برائیوں کا سبب ہے کیونکہ غافل انسان کبھی بھی خدا اور اچھے کاموں کی طرف راغب نہیں ہوتا، انسان کو غفلت سے دور کرنے کا ایک بہت بڑا سبب اس کا موت کو یاد کرنا ہے اسی لئے روایتوں میں اس بات کی بہت زیادہ تأکید کی گئی ہے کہ موت کو زیادہ سے زیادہ یاد کرو، اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان جب موت کو یاد کرتا ہے تو وہ یہ سوچنے پر مجبورہوجاتا ہے کہ مجھے ایک نہ ایک دن اس دنیا سے جانا ہے اس کی اس فکر کا اثر یہ ہوتا ہے کہ اس کے دل پر غفلت کے پڑے ہوئے پردے ہٹنے لگتے ہیں۔
     غفلت کے نقصانات بہت زیادہ ہیں جس کی طرف خداوند متعال نے قرآن مجید میں اس طرح اشارہ کیا ہے: «وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسَاهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ[سورۂ حشر، آیت:۱۹] اور خبردار ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے خود ان کے نفس کو بھی بہلا دیا اور وہ سب واقعی فاسق اور بدکار ہیں»۔ اس آیت کی روشنی میں یہ بات واضح ہوجاتی ہےکہ جو انسان اللہ کو بھول جاتا ہے خدا اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہے، اسی لئے ہمیں جاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ موت کو یاد کریں تاکہ ہم اپنے دلوں سے غفلت کے پردوں کو ہٹا سکیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 98