سجدہ گناہوں کی بخشش کا سبب

Mon, 05/11/2020 - 15:56

خلاصہ: انسان جب خضوع اور خشوع کے ساتھ سجدہ کرتا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتا ہے تو خدا اسے بہت جلدی معاف کردیتا ہے۔

سجدہ گناہوں کی بخشش کا سبب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     انسان کا خدا کے سامنے اپنی پیشانی کو زمین پر رکھنے کا نام سجدہ ہے، بہت زیادہ آیتوں اور روایتوں میں انسان کو خدا کے سامنے سجدہ کرنے کی تادکید کی گئی ہے، سجدہ انسان کی انکساری، عاجزی، خضوع اور خشوع کا سب بہترین نمونہ ہے اور جب انسان خدا کے سامنے اس انداز میں گڑگڑاتا ہے تو خدا اس کی ہر دعا کوقبول فرماتا ہے، جیسا کے رسول خدا خطبۂ شعبانیہ میں اس کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں: «تمہاری پشتیں تمہارے گناہوں سے بھاری ہوگئی ہیں تم انہیں اپنے طویل سجدوں کے ذریعہ ہلکا کرو»[بحار الانوار، ج:۹۳، ص:۳۵۷]۔
     انسان جب سجدہ میں ہوتا ہے وہ خدا سے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے اسی لئے معصومین(علیہم السلام) نے سجدہ کرنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے جیسا کے امام  جعفر صادق(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «إنّ العَبدَ إذا أطالَ السُّجودَ حيثُ لا يَراهُ أحَدٌ، قالَ الشيطانُ: وا وَيلاه! أطاعُوا و عَصَيتُ، و سَجَدُوا و أبَيتُ" یقیناً بندہ جب ایسی جگہ پر لمبے سجدے کرتا ہو جہاں اسے کوئی دیکھنے والا نہ ہو اس وقت شیطان کہاتا ہے: افسوس! انہوں نے اطاعت کی اور میں نے نافرمانی کی، اور انہوں نے سجدہ کیا اور میں نے انکار کیا»[بحارالانوار، ج:۸۲، ص:۱۱۳]۔
    ان دو حدیثوں سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ انسان اگر سجدے کی حالت میں گڑگڑائے تو خدا اس کے گناہوں کو بہت جلدی معاف کرنے والا ہے۔
     
*بحارالانوار، محمد باقر مجلسی، دار إحياء التراث العربي‏، بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ھ۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48