سجدہ کے بارے میں شک

Thu, 06/01/2017 - 14:36
سجدہ کے بارے میں شک

سجدہ کے بارے میں شک

اگر کوئی شخص نماز کے سجدوں میں شک کرے کہ اس نے دو سجدے بجالائے ہیں یا ایک سجدہ، تو اس کی شرعی ذمہ داری کیا ہے؟

جواب:
1. اگر وہ ابھی سجدہ ہی میں ہے اور نماز کے کسی دوسرے جزء تک نہیں پہنچا تو اسے کم  کی بناء رکھنی چاہیے؛ مثال کے طور پر: سجدہ کی حالت میں شک کرے کہ ایک سجدہ انجام دیا ہے یا دو سجدے؟ تو اسے ایک سجدہ کی بناء رکھنی چاہیے۔

2. اگر سجدہ کی حالت سے گذر چکا ہے؛ مثال کے طور پر: اب وہ تشہد کی حالت میں ہے اور شک کرے کہ کیا اس نے ایک سجدہ انجام دیا ہے یا دو سجدے تو اسے اس شک کی طرف توجہ نہیں دینا چاہیے  اور نماز کو جاری رکھے۔

نوٹ: جو شخص بہت شک کرے -جسے کثیر الشک کہا جاتا ہے-(جو ایک نماز میں 3 بار یا 3 متواتر نمازوں میں شک کرے) اسے چاہیے کہ وہ اس موقع پر اپنے شک کی طرف توجہ نہ کرے اور کم  کی بناء رکھے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33