اعمال کا دارومدار قربت کی نیّت پر

Wed, 05/06/2020 - 19:28

خلاصہ: اعمال کا دارو مدار، قربت کی نیّت پر ہے، لہذا انسان نیک اعمال میں اللہ تعالیٰ کی طرف قرب حاصل کرنے کی نیّت کرے۔

اعمال کا دارومدار قربت کی نیّت پر

    عبادت ایسا عمل ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف "قصدِ قربت" (قربت کی نیّت) شامل ہوتی ہے کہ اگر اللہ کی طرف قریب ہونے کی نیت کے بغیر وہ عمل کیا جائے تو وہ عمل، عبادت نہیں ہے۔
    سورہ توبہ کی آیت ۹ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَمِنَ الْأَعْرَابِ مَن يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ قُرُبَاتٍ عِندَ اللَّهِ وَصَلَوَاتِ الرَّسُولِ أَلَا إِنَّهَا قُرْبَةٌ لَّهُمْ سَيُدْخِلُهُمُ اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ"، "اور انہی بدوؤں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ (راہِ خدا میں) خرچ کرتے ہیں۔ اسے اللہ کے تقرب اور رسول کی دعاؤں کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔ بے شک وہ (خرچ کرنا) ان کے لیے تقرب کا ذریعہ ہے۔ اللہ ضرور ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ بے شک اللہ بڑا بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے"۔
    جن بندوں نے خالص نیت کے ساتھ مادّی لگاؤ اور دنیاوی خوبصورتیوں کو نظرانداز کیا، اپنے ارادے سے اللہ کی راہ میں غور اور عمل کیا تو کیونکہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا، ان سب محبتوں کو پگھلا دیتی ہے جو محبت اللہ تعالیٰ کی خاطر نہ ہو، تو وہ بندے اخلاص کا راستہ طے کرتے ہوئے خالص عبادتوں اور اعمال کو صرف اللہ تعالیٰ کے لئے انجام دیتے ہوئے اپنے مطلوب مقصد تک پہنچ جاتے ہیں۔
    سورہ نساء کی آیت ۱۷۲ میں ارشاد الٰہی ہے: "لَّن يَسْتَنكِفَ الْمَسِيحُ أن يَكُونَ عَبْدًا لِّلَّهِ وَلَا الْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ وَمَن يَسْتَنكِفْ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيْهِ جَمِيعاً"، "عیسیٰ مسیح اللہ کا بندہ ہونے میں اپنے لئے عار نہیں سمجھتے اور نہ ہی مقرب فرشتے اس میں اپنے لئے کوئی عار محسوس کرتے ہیں اور جو اس کی بندگی میں ننگ و عار محسوس کرے گا اور تکبر کرے گا۔ اللہ سب کو جلد اپنی طرف محشور فرمائے گا"۔
    اس آیت سے یہ ماخوذ ہوتا ہے کہ اللہ کی عبادت کے راستے میں کسی مقام میں بھی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے، بلکہ حضرت عیسی (علیہ السلام) کی طرح اللہ کا عبد بننا چاہیے۔

* ماخوذ از: رسالۂ اساس المسائل و الاحکام، توضیح المسائل تحلیلی، ص۳۳، آیت اللہ العظمی حاج میرزا محمد حسن احمدی فقیہ۔
* ترجمہ آیات از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 81