معرفت اور نماز تقرب الہی کا باعث

Tue, 07/11/2017 - 05:55
معرفت اور نماز تقرب الہی کا باعث

جب انسان اپنے محبوب کے قریب ہونا چاہے تو محبت کا صرف اظہار ہی کافی نہیں، بلکہ اسے وہ کام کرنا چاہیے جو اس کے محبوب کو پسند ہو۔ ساری کائنات میں ہر مخلوق کا حقیقی محبوب، اللہ تعالی ہے۔ جس طرح والدین کی محبت کو حاصل کرنے کے لئے وہ کام کرنا چاہیے جو شرعی حدود کے اندر اندر، ان کو پسند ہو، اسی طرح اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنے کے لئے بھی وہ اعمال بجالانے چاہئیں جو اللہ تعالی کو پسند ہیں۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت اباعبداللہ (امام جعفر صادق علیہ السلام) سے سب سے افضل عمل جس کے ذریعہ بندے اپنے پروردگار کے قریب ہوتے ہیں اور وہ اللہ عزوجل کو سب اعمال سے زیادہ پسند ہے، کے بارے میں دریافت کیا کہ وہ کیا ہے؟ تو آپؑ نے فرمایا: "ما أعلَمُ شَيئا بعدَ المَعرِفَةِ أفضَلَ مِن هذِهِ الصَّلاةِ، ألا تَرى أنّ العَبدَ الصالِحَ عيسَى بنَ مريمَ قالَ: وَأَوْصَانِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مَا دُمْتُ حَيًّا" (وسائل الشیعہ، ج۳، ص۲۵)، "میں کسی چیز کو معرفت (پرودگار) کے بعد نماز سے زیادہ افضل نہیں جانتا، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ عبد صالح عیسی ابن مریم (علیہ السلام) نے کہا: اور اس نے مجھے نماز (پڑھنے) اور زکوٰۃ (دینے) کا حکم دیا ہے جب تک کہ میں زندہ ہوں"۔ لہذا اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے معرفت اور نماز میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔

(وسائل الشيعة، شیخ حرعاملی، دار احياء التراث العربي بيروت – لبنان)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29