نیکیوں کی عملی طور پر تبلیغ

Thu, 07/06/2017 - 05:31
نیکیوں کی عملی طور پر تبلیغ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

زبان سے نیکیوں کی تبلیغ کرنا آسان ہے، لیکن جب عمل کا وقت آتا ہے تو عمل کرنے والوں کی تعداد کم نظر آتی ہے۔ اسی لیے زبان سے تبلیغ کا اگرچہ اثر ہوتا تو ہے مگر کم، لیکن اگر تبلیغ کرنے والا خود بھی نیک اعمال انجام دے تو لوگوں پر اس کا اثر زیادہ گہرا ہوتا ہے۔ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "كوُنوُا دُعاةً لِلنَّاسِ بِغَيْرِ الْسِنَتِكُمْ لِيَرَوْا مِنْكُمُ الْوَرَعَ وَ الْاجْتِهادَ وَ الصَّلاةَ وَالْخَيْرَ، فإنَّ ذلكَ داعِيَةٌ"، (الکافی، ج2، ص78) "لوگوں کو زبان کے بغیر (حق کی طرف) بلانے والے بنو تا کہ وہ تمہارے وَرَع اور جدوجہد اور نماز اور نیکی کو دیکھیں، کیونکہ یہی (کام) بلانے والے ہیں"۔ جب دین کی تبلیغ کرنے والا عالم، نماز کو فضیلت کے وقت پر پڑھے، غریبوں کی مدد کرے، یتیموں کی پرورش اور دیکھ بھال اپنے بچوں کی طرح کرے، خمس و زکات کو پابندی سے ادا کرے اور جملہ فرائض الہیہ کو بہترین طریقہ سے ادا کرے تو لوگ جب اس کے اعمال کو دیکھیں گے تو سمجھ جائیں گے کہ اس شخص کا عمل اس کی بات کی تصدیق کرتا ہے۔ اس باعمل عالم دین کے نیک اعمال کو دیکھنے سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ نیکی کرنے کے لئے زیادہ ہمت کریں گے، ان کا اللہ تعالی پر ایمان مزید مضبوط ہوجائے گا اور عمل کرنے میں آسانی اور دلچسپی محسوس کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(الکافی، ثقۃ الاسلام کلینی، دارالکتب الاسلامیہ)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 69